?️
کراچی(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے کراچی میں شہرقائد میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔کورونا مثبت آنے کی شرح 18 فیصد سے بھی بڑھ گئی ، ایک دن میں 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حکام کو تشویش ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔
واضح رہے کہ حکام نے کہا ہے کہ کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسی نیشن کیلئے رجوع کریں۔حکام کے مطابق ایس او پی کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ویکسی نیشن کے عمل میں شرکت نہ کرنا کوویڈ کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
یک قطبی نظام کا خاتمہ یا نہ ختم ہونے والی جنگ؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کے موسم بہار کے جوابی حملوں کے آغاز نے یوکرین
جون
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایک لمبے عرصے کے بعد مسلسل قیمتوں میں اضافے کے
اپریل
کیا سمندری ناکہ بندی اسرائیل کی معیشت کو تباہ کرستی ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے تجارتی بحری جہاز آبنائے باب
دسمبر
عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر 3 نسلوں کی جائیدادیں بنا لیں: مریم نواز
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے
مارچ
مسلمانوں اور علمائے دین کا قتل جہاد نہیں دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
مارچ
تمام ممالک کو برابری کی بنیاد پر ویکسین دی جائے
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس سے
جولائی
ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے
اگست