?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور کیسز میں بھی کمی آئی ہے تاہم اس وباء سے آج بھی زید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہوگئی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار668 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک میں عالمی وباء سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار780 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کی وجہ سے ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار668 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 44 ہزار 712 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 98 فیصد رہی۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے،پاکستان میں کنٹری سربراہ پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان میں مکمل ویکسین یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ، دنیا میں بعض ممالک میں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ڈیلٹا کیسز اور شرح اموات میں کمی رہی، اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کی حکمت عملی کامیاب رہی ، اس کے علاوہ پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین کم ہونے کے باوجود کیسز کم رہے۔
میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین خوراکیں لگا رہا ہے، پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مئوثر ہے۔
پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، اس کے برعکس دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ویکسین وافراور ویکسی نیشن زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیاد ہ ہے۔


مشہور خبریں۔
آتشیں اسلحے پر قابو پانے کے لیے کئی ہزار امریکیوں کے مظاہرے
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کی تعداد میں اضافہ اور
جون
عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب میں
اپریل
عمران خان کا لانگ مارچ
?️ 25 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا
مئی
بائیڈن ایران، چین اور روس کے لیے مشرق وسطیٰ میں کوئی خلاء نہ چھوڑنے کے لیے پرعزم ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے
جولائی
مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا اور عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام
?️ 15 جون 2021(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات
جون
اقوام متحدہ اور امریکہ کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے منگل کے روز بین الاقوامی امدادی عطیہ دہندگان
مارچ
ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں۔شاہد خاقان عباسی
?️ 3 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ
جون
وزیر اعظم نے شوگر ملز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا ذارئع نے بتایا کہ
نومبر