?️
اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر تیزی سے جاری ہے جس کے نتیجے میں آج مزید 115 افراد موت کی نیند سو گئے جب کہ 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 750,158 ہوگئی ہے ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524 کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 010 رہی ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 906 عالمی وباء میں مبتلاء ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار 760 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 112 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 094 ہوچکی ہے ، پاکستان میں کورونا کے باعث سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 544 بتائی گئی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا 2 ہزار 832 افراد لقمہ اجل بن گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 631 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ، صوبہ بلوچستان میں 223 ، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں اب تک 428 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں؛عرین الاسود کی صیہونیوں کو دھمکی
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی پسح عید کے موقع پر فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین
اپریل
پنجاب اسمبلی میں ہمارے 187 ووٹ پورے ہیں،فواد چوہدری
?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا
جنوری
کورونا اور انفلوئنزا کی وباء کے باوجود فرانسیسی ڈاکٹروں کی ہڑتال میں توسیع
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات
جنوری
نصراللہ کی آئندہ تقریر سے کیا ہوگا؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا کے حلقوں میں غزہ کی صورتحال کے بارے میں
اکتوبر
حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این
جنوری
صیہونیوں کو اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی ضرورت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی بارک راوید نے مقبوضہ علاقوں میں امریکی
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں خوراک کی ترسیل کیوں نہیں ہو رہی ہے؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (یو این
فروری
یورپی یونین کی شیطانی مسکراہٹ
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے واضح تضاد
نومبر