?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے، کوئی بھی جمہوری قیادت تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔
اختیار ولی کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی اور پاکستان کے عشق میں واضح لکیر کھینچ دی گئی، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاست کیلئے نعشیں چاہئیں، انہیں خون چاہیے، اڈیالہ کے باہر احتجاج کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی، یہ لوگ چاہتے ہیں اڈیالہ کے قیدی کو کسی اور صوبے میں منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سمگلروں نے تحریک انصاف کی چھتری تلے پناہ لے رکھی، خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے سیاست کیلئے مذہب کا استعمال کیا ہے، جبکہ صوبے میں منشیات کا کاروبار بھی بڑھے پیمانے پر جاری ہے۔
اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اپنے ضلع میں پوست، بھنگ، چرس اور آئس کا کاروبار ہے، سہیل آفریدی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، یہ سرپرستی کرتے ہیں، 13 سال میں خیبرپختونخوا میں ایک یونیورسٹی اور ہسپتال تک نہیں بنایا گیا۔
انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل وقت میں ایران اور قطر کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کی دھمکی؛صیہونی پریشان
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے ایران کے نطنز میں
اپریل
مغربی کنارے نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے مغربی کنارے کی صورت حال کے زوال کے
ستمبر
ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
?️ 17 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری
فروری
بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری
?️ 27 اگست 2025لاڑکانہ (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی
اگست
ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان ہونے والا مناظرہ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: منگل کی شام 10 ستمبر 2024 کو فلاڈیلفیا میں ٹرمپ،
ستمبر
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر
فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے
فروری
واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو
جولائی