?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے سے پولیس موبائل، ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکومت بلوچستان نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سرِ دست کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج، جس کی ڈان نے تصدیق کی، سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر لوگوں کا ہجوم جمع ہو رہا ہے، جبکہ جلی ہوئی پولیس وین کے ساتھ ایک موٹر سائیکل کا ملبہ جلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، اس کے ساتھ فریم میں تباہ سوزوکی آلٹو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو موٹرسائیکل کے جلتے ملبے کو گاڑی سے ہٹاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جبکہ پس منظر میں سائرن کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس طرح کی قابل مذمت کارروائیاں دہشت گردوں کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتی ہیں، مزید کہا کہ صدر مملکت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر سڑک کنارے نصب بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی فورس کا ایک اہلکار شہید اور 6 دیگر زخمی ہو گئے تھے جن میں سے 3 افراد کی حالت نازک تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے اور علیحدگی پسند دہشت گرد اکثر پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
خاص طور پر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے زیادہ جانی نقصان پہنچانے اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو براہ راست نشانہ بنانے کے لیے نئے حربے اپنائے ہیں۔
گزشتہ سال وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں خاص طور پر خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں، بلوچستان میں بلوچ قوم پرست بغاوت اور سندھ میں نسلی قوم پرست تشدد شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
لبنان میں نئی حکومت بننے کے آثار؛حزب اللہ کا رد عمل
?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کے صدر اورنئے
جولائی
ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے
فروری
2023 میں بھی عمران خان ہی وزیر اعظم بنائیں گے
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ
ستمبر
ابو مازن کی فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی غداری
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی طلباء تحریکوں کے خلاف صہیونیوں کے ساتھ مل کر
مئی
کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی
?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی
جنوری
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے
جنوری
عراقی وزیراعظم نے ملک میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جو اس وقت
ستمبر
روہنگیا مسلمانوں کا فیس بک کے خلاف 150 بلین ڈالر کا مقدمہ
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے نسلی اقلیت کے خلاف تشدد پھیلانے
دسمبر