?️
بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہزار گنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی سی ٹی ڈی نے ضلع مستونگ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی ایران کے پیر کیوں پکڑ رہے ہیں؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چین سے کہا
اکتوبر
لاہور: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان ہلاک
?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی
ستمبر
ایران کے فوجی و میزائل نظام میں نمایاں اضافہ
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار محمد ہزیمہ نے زور دے کر کہا ہے
دسمبر
یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: روس
?️ 20 دسمبر 2025 یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: روس
دسمبر
میکرون اور مظاہرین کے درمیان لڑائی؛ تنازعہ کا فاتح کون ؟
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں فرانس میں بدامنی سے متعلق خبریں دنیا بھر
مارچ
امریکیوں نے ممالک کے حکام سے لاوروف کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی التجا کی
?️ 24 جولائی 2022روسی سفارتی سروس کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق، مختلف ممالک میں
جولائی
معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات
اگست
عمران خان کو وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف مارچ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج پاکستانی عوام
اپریل