?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، دھماکے میں 15 افرادجاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں 8 کلو باردوی مواد استعمال کیا گیا، جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھےلیکن منتظمین کی ضد پر اجازت دی، جلسے کی این او سی 3 بجے کے لیے دی گئی تھی لیکن جلسہ رات 9 بجکر 45 منٹ پر ختم ہوا تھا، خودکش حملہ قائدین کی روانگی کے بعد ہوا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات اور پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے،، دھماکا خودکش تھا اور 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تھریٹس تھے اور جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن منتظمین جلسہ کرنے پر بضد تھے، حکومت نےمجبور ہوکرجلسہ منعقد کرنے کےلیے این او سی جاری کیا۔
حمزہ شفقات نے کہا کہ جلسہ کے منتظمین کو مغرب سے قبل ہی جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر جلسہ رات پونے 10 بجے ختم ہوا۔
انہوں نے کہاکہ خود کش حملہ آور کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے، سخت سیکورٹی کے باعث خودکش حملہ آور جلسہ گاہ کے اندر نہیں جاسکا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئٹہ کوسخت تھریٹس کاسامناہے،عیدمیلاد النبی پرسیکورٹی کےسخت انتظامات کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کا واقعہ قابو سے باہر تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے جتنی کوششیں کرسکتے تھے انہوں نے کی۔
12 ربیع الاول کی تقریبات کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان دیا جائے، وزیراعلیٰ
دریں اثنا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات اور آئی جی بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے سے متعلق تفصیلات وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کوعوام اور میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں سےتعاون کریں، موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے ذمے دار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکومت سانحہ کے شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور شدید زخمیوں کو فضائی سروسز سے کراچی منتقل کیا جائے۔
سردار سرفراز بگٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشتگردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 12 ربیع الاول کی تقریبات کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان دیا جائے، انہوں نے اپیل کی کہ عوام جلوسوں اور اجتماعات کے دوران حکومت اور اداروں سے مکمل تعاون کریں۔


مشہور خبریں۔
یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن
مئی
شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی بنگلہ دیش کی
اگست
سید حسن نصراللہ کا وعدہ پورا ہوا؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین کی کمین میں پھنسنے کے بعد
اکتوبر
عمران خان سزا سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ،سکیڑوں افراد جاں بحق
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ترک اور شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور
فروری
حزب اللہ: امریکہ نے کبھی بھی لبنان کی مدد کا ارادہ نہیں کیا / مزاحمت ہتھیار ڈالنے کے قابل نہیں ہے
?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے نمائندے حسن عزالدین نے اس بات کا
جولائی
حکومت سے نکلنے کی اتحادیوں نے مشروط حمایت کردی
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاق میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شامل اتحادیوں
مئی
عراقی وزیراعظم کی غزہ جنگ کے بارے میں عالمی طاقتوں کی مہلک خاموشی پر شدید تنقید
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے غزہ میں جاری
ستمبر