کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی پولیس اہلکار اور تینوں راہ گیروں کو  سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے وزیر اعلی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا، 13پولیس اہلکار اور 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ڈیوائس کےذریعے کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے  سریاب روڈ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور  تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت اور  زخمی افراد کیلئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ  تخریب کار عناصر صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ دھماکے کے بعد تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ  کردی گئی ہے، جبکہ طبی عملےکو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکہ پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا لگایا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

دوسروں کی کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہے:عمران خان

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  نیشنل امچیور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقسیم انعامات

آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا

حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات اور میڈیکل رضاکاروں کی اپیل

?️ 8 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں

سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم

?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ

یوکرین کو کون قبرستان بنا رہا ہے،امریکہ یا روس؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین

موت کی گھات صیہونیوں کی منتظر

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان

ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد میں بھی امریکی اتحاد کا دوہرا معیار

?️ 9 فروری 2023شام اور ترکی میں حالیہ خوفناک زلزلے اور دونوں ممالک میں زلزلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے