?️
(سچ خبریں)ملک بھر اور باہر ممالک میں عوام سڑکوں پر، در و دیوار "امریکہ مردہ باد” ، "امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے” اور "امپورٹڈ امریکی حکومت نامنظور” کے نعروں سے گھونج اٹھے۔
قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کراچی تا خیبر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔۔ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام کی کثیر تعداد شہر شہر، گاؤں گاؤں احتجاج کررہی ہیں،پاکستان کے بڑے شہروں میں عوام کا سخت ردعمل دیکھا جارہا ہے، چند شہروں کی صورت حال کچھ یوں ہیں۔
اسلام آباد
اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور زیرو پوائنٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کارکنان نے عمران خان کے حق میں واشگاف نعرے لگائے جبکہ متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں امریکی ایجنٹ قرار دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ ایوان میں آئینگے اور لٹیروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
کراچی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے حق میں کراچی کے گلستان جوہر، نیپاچورنگی، میلینیم مال، جوہر موڑ، ماڈل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور شرکا عمران خان سے اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔
ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو عمران خان کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگ رہے ہیں، ریلی سے مقامی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا اور کارکنوں کا لہو گرمایا، اس موقع پر خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ ایک منتخب حکومت کو امریکی ایما پر ختم کیا گیا۔
راولپنڈی
راولپنڈی کے معروف لیاقت باغ چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے شدید احتجاج کیا، سابق وفاقی وزیرغلام سرور نے مری روڈپ راحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، اس دوران اےآروائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان عمران خان کی کال پرسڑکوں پرنکل آیا اور امپورٹڈ حکومت کو عوام نےمسترد۔ لاہور
سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گرانے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے لاہور میں بھرپور احتجاج کیا اور شہر بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا، بعد ازاں یہ ریلیاں لبرٹی چوک پہنچی تو وہاں کارکنان ک جم غفیر لگ گیا۔
ریلیوں اور احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امریکی سازش کے خلاف اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، اس دوران کئی رقت آمیزمناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
شانگلہ میں بشام میں عمران خان کےحق میں پی ٹی آئی کارکنان کی ریلی نکالی جبکہ بٹگرام کس پل کےمقام پرپی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے
ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا، اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکم پر جان بھی قربان ہیں، انشااللہ کپتان دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ اس ملک کے وزیراعظم منتخب ہونگے۔
فیصل آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے غیرملکی سازش کیخلاف چوک گھنٹہ گھر پر احتجاج ریکارڈ کرایا اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔
سوات میں بھی عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کارکنان نے مینگورہ میں احتجاج کیا جبکہ مینگورہ،چارباغ، بریکوٹ،خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے قائدین کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے غیر ملکی سازش کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔
پاکستان کے علاوہ باہر ممالک میں بھی مقیم پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ملکی سلامتی، آزادی اور خود مختاری کے لئے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے پر عمران کی بھرپور حمایت کی اور ان کی حکومت گرانے کے لئے امریکی سازش کی بھرپور مزمت کی گئ۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی نے ججوں کے معاملے پر چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
?️ 2 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
اپریل
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوبی شام میں 3 نوجوان شامی اغوا
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:مقامی شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں
فروری
لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: ہم اپنے عہد پر ثابت قدم رہیں گے
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل کی نماز
فروری
امریکی حکومت کا غزہ پٹی کے قریب فوجی اڈے کی تعمیر کی خبر پر ردعمل
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ پٹی کے قریب دس ہزار
نومبر
ہم اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں: لبنانی وزیراعظم
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ
دسمبر
ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جون
وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہم ہدایات دیدیں
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن کی
فروری
غزہ کے بچے کس آواز سے نیند سے اٹھتے ہیں؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ کے بچے
نومبر