کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیں گے، وزیر دفاع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے اگر دراندازی کی یا حملہ کیا تو اس سے زیادہ بڑا جواب دیا جائے گا، ہم کسی بھی جارحانہ اقدام میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو جواب دوگنا دیا جائے گا۔

روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگا رہا ہے، جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرے گا کیوں کہ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے اور نہ ہی ہم کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں، خطے میں دہشتگردی کا اصل شکار پاکستان ہے، مغرب کے ایما پر 1980ء میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کےحکمرانوں کی غلطی تھی وہ جہاد نہیں دو عالمی طاقتوں کی لڑائی تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کردی گئی، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کے لیے تیار ہے تاہم دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے، پانی ہماری لائف لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیئے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، 25 کروڑ پاکستانی عوام متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھرے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا اور اس کی مذمت کی ہے، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے، ہمارے 90 ہزار شہری دہشتگردی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، پاکستان کی معیشت نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے، دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پاکستان ہے، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اس کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا، یو این چارٹر پر عمل کرنے کی اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی سلامتی کونسل سے قطر کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا ازالہ کرنے کی درخواست

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ان کے

ٹرمپ کو کٹگھرے میں کھڑا کرنا چاہئے؛دس لاکھ امریکیوں کا مطالبہ

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے توسیع طلب ایک گروپ نےا س ملک کے اٹارنی

وزیر خارجہ نے کشمیر پریمیئر لیگ پر بھارتی رد عمل کا جواب دیا

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی

انصاراللہ کی شرائط کو تسلیم کرنے کا ضمنی اشارہ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کے بارے میں ریاض مذاکرات گزشتہ بدھ کو سعودی

شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل

?️ 7 جون 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے

سعودی اتحاد کا یمن جنگ بندی کی خلاف وزری کرنے کا مقصد

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہے، قانونی ماہرین

?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کی جانب سے

آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے