کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔ مشعال ملک

مشعال ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت تشویشناک ہے ، میٹلک ہارٹ والو ایکسپائر ہوچکے ہیں، فوری علاج ناگزیر ہے ، انہیں کو موت کی چکی میں رکھا گیا اور بیرونی رابطوں پر مکمل پابندی ہے۔

کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ نے یاسین ملک کے خلاف پھانسی کی کارروائی پر انسانی حقوق کے اداروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستانی و کشمیری قیادت کی عالمی ضمیر سے اپیل ہے کہ یاسین ملک کی جان بچائی جائے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو جسمانی و ذہنی اذیت دی جارہی ہے ، اقوامِ متحدہ کے ٹارچر ریپیٹورز سے مداخلت کی درخواست ہے، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے،اُنہوں نے سیاسی نہیں اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے Arbitrary Detention کو ہنگامی اپیل ارسال کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سپیشل ریپیٹورز برائے صحت، ٹارچر، اور انسانی حقوق فوری ایکشن لیں، یاسین ملک کی طویل قید نے ان کی جسمانی و ذہنی حالت کو شدید متاثر کر دیا، کشمیر کی صورتِ حال پر عالمی خاموشی خطرناک ہے، خطہ ایٹمی تصادم کی دہلیز پر ہے۔

کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک تحریکِ آزادی کشمیر کے قائد اور امن کی علامت قرار ہیں، کشمیر میں کسی بھی ممکنہ کارروائی سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور

نواز شریف طبی معائنہ کرا کر ایون فیلڈ پہنچ گئے، کراٹے چیمپئن بہنوں کی ملاقات

?️ 3 جون 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز

عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، بیرسٹر گوہر

?️ 15 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے

عراقی پارلیمنٹ اسپیکر اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے جو بغداد کا دورہ کیا ہے،

مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں

ٹرمپ کا نیتن یاہو پر دباؤ؛امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو پر غزہ

کیا اردگان ترکی میں صدر رہیں گے؟

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں انتخابات پر بحث ایک بار پھر گرم

عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 3 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے