کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر شہداء کو خراج  عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر پرکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پر امن مظاہرین پرفائرنگ کی جس میں 22 کشمیری شہید ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارتی قبضے اور ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ یوم شہدائے کشمیرپر اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 13 جولائی 1931 کے شہداء کی روح کو ان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خودارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجہد ابھی بھی جاری ہے، کشمیری عوام کی غیرقانونی بھارتی قبضے کےخلاف جنگ منصفانہ اوربے لوث ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہےگا، آزادی کا دن دورنہیں، ان شاءاللہ ہم ضرور دیکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

?️ 12 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی ملک ڈنمارک کی عالمی کنٹینر شپنگ

خطے میں کسی جنگ میں امریکی شراکت دار نہیں بنیں گے: وزیر اعظم

?️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ طلب

?️ 2 مئی 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات

یاسر حسین دنیا کے حسین ترین انسان ہیں: اقراء عزیز

?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے

آئی فونز 16 کی قیمتیں جان کر دنگ رہ جائیں گے

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے

دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ

ابوظہبی پر حملے کے بعد ایلات کی بندرگاہ محفوظ نہیں : صیہونی اخبار

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر

عالمی برادری خرم پرویز سمیت کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے: علی رضا

?️ 18 فروری 2023برسلز: (سچ خبریں) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے