?️
اسلام آباد( سچ خبریں)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے،اس موقع پر سرکاری سطح پر پروگرامز تشکیل دئے جا رہے ہیں ۔پاکستان بھر میں یہ قدم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو 2 برس مکمل ہونے پر اٹھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک ریاست کے بجائے 2 وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا تھا اور اس کے بعد وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر مقامی افراد کو زمین خریدنے کی اجازت دی گئی تھی۔اس کے علاوہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں اپنے جابرانہ اقدامات پر کشمیریوں کی جانب سے کسی بھی مزاحمت سے بچنے کے لیے سخت ترین فوجی محاصرہ کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منائے جانے والے یومِ استحصال کے موقع پر سرکاری سطح پر متعدد پروگرامز تشکیل دیے گئے ہیں، اس سلسلے میں صبح 9 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر سڑکوں پر رواں ٹریفک روک دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی واکس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی نے واک کی قیادت کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر ریلوے اعظم سواتی، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر وزرا اور اہم حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر شرکا نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم کے اٹھا رکھے تھے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے
اکتوبر
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر
زخمی اسرائیلی فوجیوں نے نیتن یاہو کو اپنے کمرے میں جانے کیوں منع کیا ؟
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ یروشلم کے ایک اسپتال کے شعبے میں ایک اسرائیلی فوجی
دسمبر
غلطیوں سے سیکھا، آگے بڑھے، ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے
اکتوبر
دنیا کے سامنے غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے: یونیسیف
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ نے متعدد رپورٹوں میں
دسمبر
اقوام متحدہ کے سات معیار جو اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت 1948 میں اپنے قیام کے بعد سے فکری اور
ستمبر
امریکی صہیونی منصوبوں کے خلاف کھڑا ہونے والا واحد ملک ایران ہے:جہاد اسلامی
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ
ستمبر
صہیونی جرائم فلسطینیوں میں خوف و ہراس کا باعث نہیں
?️ 26 جنوری 2023فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے مشرقی قلقیلیہ اور شعفاط کیمپ میں
جنوری