?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشرف نے دو بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے ، مافیا ملک میں افرا تفری پھیلا رہا ہے ، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، ان کے اور ان کے رشتے داروں کے علاج باہر ہوتے ہیں ، یہاں تو وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی لندن چلے جاتے ہیں ، میں نے اپوزیشن کو این آر او نہیں دینا ، ہمارے دور میں تو غربت میں کمی آئی ہے ، ماضی کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطوں میں ہمارا آدھا پیسہ چلا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے ، پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے تاہم مہنگائی دنیا بھر میں ہے ، 100سال میں دنیا بھر میں کورونا جیسی وباء آئی ، جس کی وجہ سے ہمارے سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں ، کینیڈا کی 40 فیصد آبادی کو اپنے کھانے کی پڑی ہوئی ہے ، جرمنی میں بھی مہنگائی کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، امریکہ اب تک 6 ہزار ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے ، برطانیہ میں بھی مہنگائی تاریخی سطح پر ہے ، فرانس میں13 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ، یورپ بھر میں 30 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ایشین ٹائیگر یا لاہور کو پیرس نہیں بنانے جا رہے ، تحریک انصاف کا نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے ، ایک خواب تھا کہ ہم ایک مثال پیدا کریں گے ، مخالفین نے کہا کہ یہ دین کے پیچھے چھپ رہا ہے ، مجھے سیاست میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے ، پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے ، میں بولنے لگتا ہوں تو پارلیمنٹ میں این آر او والے شور مچا دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا وسیع اثر و رسوخ عرب لیگ کے راستے سے ہٹنے کا سبب
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:انصار اللہ سے وابستہ یمن کی قومی نجات کی حکومت کی
مئی
صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور
اگست
چین کا امریکہ کو اہم مشورہ
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے امریکہ کو مشورہ
مارچ
موساد کے سابق سینئر اہلکار: نیتن یاہو حماس کے ساتھ معاہدے کو روک رہا ہے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق سینئر اہلکار نے
مئی
روسی ہائپر سونک میزائل کی خصوصیات اور مغرب کو پیغام
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے اتکمز جیسے طویل فاصلے والے مغربی میزائلوں
نومبر
کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے
?️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں، ملک میں
فروری
برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری بند
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ
فروری
نگران وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
اکتوبر