?️
پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں تجارتی قافلے پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت کے بعد سکیورٹی فورسز نے بگن میں داخل ہوکر سرچ آپریشن شروع کردیا، فورسز نے پہاڑوں پر دہشتگردوں کے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا، بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا، کسی کو بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جب کہ ایف سی قلعے سے شیلنگ بھی کی گئی، آج رات تک دیگرعلاقوں میں بھی سرچ آپریشن متوقع ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے فورسز نے کئی مورچوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے جب کہ لوئر کرم کے رہائشیوں نے اور قبائل نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں، کسی صورت میں بھی بگن اور گردونواح میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے اور نہ نقل مکانی کریں گے، امن معاہدے کے بعد اب تک دس سے زیادہ خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، اگر راستوں کو نہیں کھولا اور تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو امن معاہدے سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے اور معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے جس کے باعث اشیائے ضروریہ نہ ملنے سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کا عمل تاخیر کا شکار ہے، دونوں فریقین کے اب تک آٹھ بنکرز مسمار ہوچکے ہیں، لوئر کرم میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں بے گھر ہونے والوں کیلئے کیمپ قائم ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ
?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے
جون
کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات
نومبر
نجکاری کیلئے منتخب 5 توانائی کمپنیوں کیلئے مالی مشیروں کا تقرر تاخیر کا شکار
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجکاری کے پہلے مرحلے کے
دسمبر
تائیوان کا امریکہ سے 1000 جارحانہ ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:تائیوان نے ممکنہ چینی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے
اکتوبر
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون
رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب
?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
دسمبر
چپس پر چین ہالینڈ کشیدگی جاری ہے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: چین اور نیدرلینڈز کے درمیان نیکسپریا کے جاری رہنے اور
نومبر
انصاف کا جنازہ نہ نکالیں، شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو خط
?️ 3 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما
اکتوبر