?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا اور لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں کچھ اور ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے استفسار کیا کہ احتجاج دونوں جانب سے ہوا لیکن معطل اپوزیشن ارکان ہوئے، حکومتی ارکان ذرا بھی نہیں ہٹے۔ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ جہاں کوئی بھی اپنی لائن کراس کرتا ہے تو ہم انھیں سینٹر میں بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ غلط ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے، لیکن کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا یہ احتجاج نہیں کچھ اور ہے، میرے خیال سے قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے اسپیکر صاحب نے جمہوری روایات کو زندہ رکھنے کےلیے ایسا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گھر میں بھی بڑے کا رول ہوتا ہے اسے سامنے رکھتے ہوئے ہی کوئی بہتر راستہ نکالنا پڑتا ہے۔


مشہور خبریں۔
کمزور کردارکی وجہ سے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام سے انکار کیا، سونیا حسین
?️ 3 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
’دوبارہ نہیں کرنا بیٹا: یہ فلم نہیں چل رہی‘ فہد مصطفیٰ کا بھارت کو پیغام
?️ 12 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک
مئی
عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری
?️ 5 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو
دسمبر
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر
فروری
اسرائیل کا تھنک ٹینک: ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کا بیک فائر
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہوم لینڈ سیکیورٹی تھنک ٹینک نے اپنے
اگست
صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران
جون
بوروسٹینک میزائل کو ماسکو واشنگٹن تعلقات کو متاثر نہیں کرنا چاہئے: کریملن
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس
اکتوبر