?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کراچی کو رواں موسم گرما میں اضافی 450 میگا واٹ بجلی ملے گی انہوں نے بتایا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے جامشورو اور کراچی کے ڈی اے سکیم 33 کے مابین 130 کلومیٹر لمبی 220 کلو واٹ ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو اپ گریڈ کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے ‘کامیابی’ کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے ‘آنے والے موسم گرما میں کراچی کے لیے خوشخبری’ قرار دی اور اس کا سہرا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی پیشرفت سے موسم گرما میں کراچی والوں کو مجموعی طور پر 11 سو میگاواٹ بجلی مہیا ہوسکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کراچی الیکٹرک کے لیے قومی گرڈ سے گرمی کے مہینوں میں ونڈ جنریشن سے 150 میگاواٹ کے علاوہ 500 کے وی اور 220 کے وی نیٹ ورک سے زیادہ سے زیادہ 11 سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی دستیاب ہوگی جو کراچی شہر کے لیے بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں طور پر بہتری لائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سنگ میل کو بروقت انجام دینے میں این ٹی ڈی سی اور کے ای ٹیموں کی مربوط کوششوں کو بے حد سراہا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں ماہ کے اوائل میں کے الیکٹرک، این ٹی ڈی سی اور سنٹرل پاور خریداری ایجنسی (سی پی پی اے) کے مابین قومی گرڈ سے کراچی کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے لیے سہ فریقی بجلی خریداری کے معاہدے (ٹی پی پی اے) کی منظوری دی تھی۔
ٹی پی پی اے کے تحت، تیناگا، زفیر اور ہائیڈرو چائنا داؤد کے ونڈ پاور پلانٹس سے ہر ایک میں 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوار نیشنل گرڈ کے ذریعے کے ای کو فراہم کی جائے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔
ای سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ انتظام مکمل طور پر الگ ہے اور این ٹی ڈی سی کو کے ای کو 650 میگاواٹ کی فراہمی کے لیے موجودہ معاہدے سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ماہرین خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی کے انتظامات اور انڈسٹریل کیٹیو سے اضافی بجلی کی طلب کے سبب گرمیوں میں کراچی کو درکار بجلی کا بحران حل نہیں ہوسکتا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کو 15 سال کیلئے مصر کے حوالے کرنے کا صیہونی منصوبہ
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم لاپید نے غزہ کے مستقبل کیلئے
جولائی
اگر ضرورت پڑی تو روس کی داخلی سرحدوں کو نشانہ بنائیں گے: یوکرائن
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے ایک اہلکار نے بدھ کو اعلان کیا کہ
ستمبر
اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں شدید اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں افراد مبتلا ہوگئے
?️ 19 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے
جولائی
مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
اپریل
خطہ کے عدم استحکام کی جڑ صیہونی ہیں:ایران
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم
اپریل
شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت
اگست
مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18
نومبر
کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارت کی جیلوں میں منتقلی کی شدید مذمت
?️ 28 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
فروری