🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی میں کچرے کا حل وزیراعظم کا کام نہیں، کچرا اٹھانا وزیراعظم کا نہیں مقامی انتظامیہ کا کام ہے، وزیراعظم کا بیوروکریسی کو پیغام ہے کام کرے، اگر چیف سیکرٹری کام نہیں کررہے تو گھر چلے جائیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی سیاست نے ن لیگ کو سنٹرل پنجاب تک محدود کردیا ہے۔پہلے یہ عمران خان کیخلاف تھے اب یہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اب اندرون سندھ کی جماعت بن کررہ گئی۔ جو کام ضیاالحق نہیں کرسکا وہ آصف زرداری نے کردکھایا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا لیکن کمیٹی میں ثبوت نہیں دیے۔
ڈسکہ اورسینیٹ الیکشن پر حکومت اوراپوزیشن دونوں کہتی ہےکہ طریقہ کاردرست نہیں۔ جب ہم اصلاحات کررہے ہیں تو آپ اس میں شامل نہیں ہوتے۔
عمران خان کے سوا کسی جماعت کے پاس اگلے الیکشن کیلئے پورے امیدوار بھی نہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تو ناراضگی کیسی؟ اگلے الیکشن الیکڑانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔ تاکہ الیکشن کے نتائج بروقت وصول ہوں۔ اپوزیشن کو اب عمران خان فوبیا سے نکل آنا چاہیے۔ اپوزیشن نے ڈھائی سال کوشش کی عمران خان کو نہیں ہٹا سکی۔
اپوزیشن نے تیس مارخان بن کردیکھ لیا، پالیسی پرنظرثانی کریں، اب مذاکرات پرآنا چاہیے۔ ہمیں صرف نوازشریف اور زرداری کے مقدمات پر تو بات نہیں کرنی۔ ہم ہروقت نوازشریف، مریم اور زرداری کے مقدمات پر بات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوراور کراچی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی مقامی حکومتیں کیوں ویسٹ ٹو انرجی پروگرام نہیں لاتیں۔لاہور یا کراچی میں کچرے کا حل وزیراعظم نے نہیں کرنا، ہر کام وزیراعظم نہیں کرسکتے، یہ مقامی انتظامیہ کا کام ہے۔ وزیراعظم کا بیورو کریسی کیلئے پیغام ہے کام کرے۔ بیوروکریسی کو کام کرنا ہوگا اور منتخب نمائندوں کو احترام دینا ہوگا۔ اگر چیف سیکرٹری کام نہیں کررہے تو گھر چلے جائیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب خون کی ندیاں؛ایک دن میں81 افراد کے سر قلم
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی
مارچ
پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
🗓️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت
مارچ
صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ میں اذان دینے سے روکا
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی اور وہاں موجود فلسطینی نمازیوں
مئی
اقوام متحدہ میں حاج قاسم کی تصویر اٹھانے والے ہاتھ پر چارلی ہیبڈو برہم
🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: اس کیریچر میں آیت اللہ رئیسی کی تصویر دکھائی
ستمبر
فلسطین: قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی موت پر ارمینا خان رو پڑیں
🗓️ 20 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب
نومبر
ٹرمپ بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈرز پہلے ہی ہفتے میں منسوخ کر دیں گے
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی ترجمان
نومبر
تمام غیرملکی پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے
نومبر
بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری سے صہیونیوں کی ہچکچاہٹ
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی IAEA کے بورڈ آف گورنرز
جون