کراچی: پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد

?️

کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی سمیت 8 افراد پر مئی میں ہونے والے گزشتہ لانگ مارچ کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اکسانے، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کر دی۔

پی ٹی آئی کے 5 اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، سید فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج حسین، جمال الدین صدیقی، محمد علی عزیز جبکہ صوبائی صدر علی زیدی، فیصل قریشی اور بلال غفار کے خلاف امن و امان کی صورت حال خراب کرنےاور 26 مئی کو نمائش چورنگی پر مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کی وجہ سے پولیس پر حملہ کرنے پر دو ایک جیسے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

انسداد دہشت گردی نمبر ایک کے جج کے سامنے تمام نامزد پی ٹی آئی رہنما پیش ہوئے جو ضمانت پر ہیں۔ جج نے ان کے خلاف الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم انہوں نے استدعا کی کہ وہ قصور وار نہیں ہیں اور مقدمہ لڑنے کا انتخاب کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اگلی پیشی پر استغاثہ کے گواہوں کو ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

استغاثہ کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کی خلاف ورزی کی اور وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے ڈی چوک پر لانگ مارچ میں جانے کے لیے تقریباً 700 کارکنان نے ریلی نکالی، پی ٹی آئی چیئرمین نے حکومت سے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے مارچ کی کال دی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ نامزد کردہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کارکنان کو اکسایا، جنہوں نے تشدد اور پولیس کے ساتھ تصادم کرنے کے ساتھ اقدام قتل اور نمائش چورنگی پر دہشت پھیلائی۔

ان افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109 (جرم میں معاونت)، دفعہ 147 (ہنگامہ آرائی)، دفعہ 148 (ہنگامہ آرائی، مہلک ہتھیار سے لیس)، دفعہ 149 (غیر قانونی اسمبلی کا ہر رکن عام اعتراض کی کارروائی میں جرم کا مرتکب)، دفعہ 186 (سرکاری ملازمین کی عوامی کاموں کی انجام دہی کے دوران رکاوٹ)، دفعہ 283 (غیر قانونی طور پر راستہ یا ٹریفک کا بہاؤ روکنا)، دفعہ 324 (اقدام قتل)، دفعہ 34 (مشترکہ ارادہ)، دفعہ 353 (سرکاری ملازم کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ قوت کا استعمال)، دفعہ 435 (نقصان پہنچانے کے لیے آگ لگانا)، اس کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 (دہشت گردی کرنے کی سزا) کے تحت مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے صیہونی مخالف مقدمے میں شمولیت کی تصدیق

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا کہ جمہوریہ جنوبی

امریکی سیاستداں کو ٹرمپ پر تنقید کا صلہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی بیٹی لِز چینی، ٹرمپ

وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت

ہم کیوبا، نکاراگوا اور کولمبیا کو بھی منظم کریں گے: امریکی سینیٹر

?️ 8 جنوری 2026 سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ریپبلکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے فاکس

چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول

افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ

دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی، باقی ملک کو ریلیف ملے گا

?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی

بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر ٹرمپ کے خلاف احتجاج

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:جنوبی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران 2 مظاہرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے