کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی

?️

کراچی: (سچ خبریں) ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند نے کہا ہے کہ کراچی میں چوری کے موبائل کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو پکڑا ہے جس سے ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کراچی میں پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزرا شفاف طریقے سے اپنا کام کررہے ہیں اور گزشتہ سالوں کے مقابلے میں پولیس کی کارکردگی بہتری رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار فرنٹ لائن ورکرزکے طورکام کرتی ہے، شہر میں پولیس کی نفری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی کمی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند نے کہا کہ الیکشن میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4ماہ کے دوران کارکردگی کا کوئی بڑا دعویٰ نہیں کروں گا، ہر محکمہ جوابدہ ہے اور ہم بھی جواب دے رہے ہیں۔

خادم حسین رند نے کہا کہ شہرکا کرائم انڈیکس 126 نمبر پر ہے، گزشتہ سال شہرمیں دہشت گردی کے تین حملے ہوئے اور گزشتہ 10سالوں کے دوران سندھ پولیس کے 688 اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے، چوری کے موبائل کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو پکڑا ہے جس سے موبائل چھیننے کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی بات کی جائے تو ڈکیتی کے دوران لوگوں کی اموات میں کمی آئی ہے، یہ تعداد اگست تک 225 تھی لیکن ستمبر سے دسمبر تک یہ تعداد 165 ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ گاڑیاں کی چھینا جھپٹی میں زیادہ بہتری تو نہیں آئی لیکن یہ اعدادوشمار ستمبر میں 6.9 تھے جو اب کم ہو کر 6.5 پر آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یومیہ 265 موبائل چھینے جا رہے تھے، ہم نے یہاں آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے گروہوں کو پکڑا ہے جبکہ مہنگے موبائل افغانستان، ایران اور دبئی اسمگل ہو رہے تھے اس گروہ کو بھی ہم نے پکڑ لیا ہے اور اس کے نتیجے میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ حامد الحق کون تھے؟

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام سمیع شاخ کے رہنما اور طالبان کے روحانی

کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت

عراقی فوج کی داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائی

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی فوج کے دہشت گردوں کے خلاف ’’تیار شیر‘‘ نامی فوجی

طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل کی سب سے بڑی ناکامی کیا رہی؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت کے سیاسی عدم استحکام، قانون

فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال ہی نہیں

?️ 20 ستمبر 2025فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر اسرائیل سے صلح کا سوال

مودی کی ہندوتواحکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم کی تمام حدیں پار کردی ہیں

?️ 14 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

2023 میں کون سی ’میمز‘ وائرل ہوئیں؟

?️ 21 دسمبر 2023 سچ خبریں: سال 2023 کے دوران پاکستان جہاں سیاسی اور معاشی

چار ہندوستانی افغانستان میں داعش میں شامل ہوتے ہوئے گرفتار

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گجرات ریاست کے انسداد دہشت گردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے