?️
سندھ:(سچ خبریں) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم اسرار طارق گیدڑ گروپ کے کمانڈرکا اہم ساتھی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مبینہ دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔ مزید بتایا کہ ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، گرفتار ملزم 20 روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی آیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کو طارق گیدڑ گروپ کو دوبارہ منظم کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، ملزم کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے پہنچا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں سہولت کار رہا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے بیان کے مطابق دوران تفتیش ملزم کی جانب سے مزید انکشافات کیے گئے ہیں، ملزم کے بیان کی روشنی میں سی ٹی ڈی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے، ملزم کی نشاندہی پرمزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (13 مارچ) محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر 17 فروری کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 فروری 2023 کو شام 7 بج کر 15 منٹ پر تین مسلح حملہ آوروں نے کے پی او پر حملہ کیا تھا جہاں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کی اور مقابلے میں دو ’خودکش بمباروں‘ کو ہلاک کر دیا جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا اور دہشت گردی کے اس واقعے میں 5 افراد شہید جبکہ 20 کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔
وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ پیر کی صبح تقریباً 3 بجے منگھوپیر کے علاقے مائی گھڑی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افراد پہنچے تو وہاں پہلے سے تعینات سی ٹی ڈی ٹیم نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کا سہارا لیا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو نے ہتھیار ڈال دیے جن ان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ برآمد ہونے پر بی ڈی ایس ٹیم نے اسے ناکارہ بنا دیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سی ٹی ڈی، وفاقی حساس اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ خصوصی ٹیم قائم کی ہے جس نے کامیابی سے اس نیٹ ورک کو کراچی اور حب کے درمیان سرحدی علاقے میں ٹریس کیا جہاں وہ چھپے ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں
نومبر
مصر، اردن اور خلیج فارس کے عرب ممالک خطرے میں
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صنعاء حکومت کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع اور سیکورٹی
اکتوبر
پناہ کی تلاش؛ مایوسی کی منزل کا سفر
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد حکومتیں پناہ کے متلاشیوں
فروری
صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں شام کا موقف
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عبوری حکومت کے بعد کے شام جس مرحلے سے گزرے گا،
دسمبر
صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے
مئی
حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کا آسان حل ڈھونڈ لیا
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو
جون
بائیڈن خاندان کے کارنامے امریکی کانگریس کی نظر میں
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی کے سربراہ
اگست
پاکستانی عدالت نے سنایا تاریخی فیصلہ
?️ 21 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس
مارچ