🗓️
کراچی(سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ رات 8 بجے کے بعد کاموں کے لیے گاڑیوں کو صرف ایک فرد کےساتھ اجازت ہوگی،صوبے کے تمام پارکس اور جوگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی جب کہ رات 8 کے بعد گاڑیوں کو بھی غیر ضروری طور پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہےکہ سندھ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں نافذ پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت آج سے صوبے بھر میں کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے، ڈپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ جمعے اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔
صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر اصرار کی وجوہات
🗓️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:جب سے طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے ، پاکستان
ستمبر
حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک
نومبر
اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ ؛ وجہ ؟
🗓️ 30 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سب سے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ
اگست
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
🗓️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست
ڈنمارک کی بھی یوکرینی فوجیوں کو تربیت
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کوپن ہیگن اور کیف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق
ستمبر
ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے
جون
بائیڈن کی پوری توجہ ایران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے پرہے:نیویارک ٹائمز
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے
اکتوبر
اسرائیل شام میں بحران کو بڑھانے کا خواہاں
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ شام کے
دسمبر