?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو جھلسا کر رکھ دیا اور محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز بھی شدید گرمی کا راج رہا اور شام ہونے کے باوجود بھی سورج کی تپش میں کمی نہ آ سکی۔
نواب شاہ میں سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں شدید گرمی کے باعث دن بھر بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہا۔
میرپورخاص میں بھی آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی دن بھر حبس اور گرمی کا راج رہا جس سے بچنے کے لیے شہریوں نے نہروں کا رخ کیا۔
گرمی کے سبب شہر میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر مختلف شہروں میں انتظامیہ اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام ٹھنڈے پانی کے کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے حفاظتی اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر بدستور جاری رہے گی اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے تاہم شہر میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں بہتر رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کل سے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی بھی کی ہے اور درجہ حرارت بتدریج بڑھنے سے آئندہ 10 روز کے دوران بعض شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بھی ہیٹ ویو سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو شدید ہو سکتی ہے اور تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
ممکنہ ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے۔


مشہور خبریں۔
امریکا کے تائیوان کے ساتھ روابط، چین نے شدید دھمکی دے دی
?️ 15 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں) تائیوان کے ساتھ امریکا کے بڑھتے ہوئے روابط اور
اپریل
ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان پہنچ گئے
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری
نومبر
اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے
نومبر
شہید نصراللہ کی تعمیر کردہ مزاحمت دشمن کے تمام مقاصد کو ناکام بنا دے گی: محمد رعد
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے اراکین پارلیمنٹ نے لبنان کی حکومت پر
ستمبر
کیا حماس قیدیوں کو ایران لے جانا چاہتا ہے؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اپنے شمارے میں صیہونی حکومت کے وزیر
ستمبر
تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی
اگست
بشارالاسد کے خاتمے کے بعد ہم شام سے نہیں نکلیں گے: امریکہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر
دسمبر
مراد سعید کا سوات ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان
?️ 26 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعیدنے سیدو شریف ایئرپورٹ کی تقریب میں
مارچ