🗓️
کراچی (سچ خبریں)نیا سال شروع ہوتے ہی جہاں لوگوں کے درمیان خوشی کا ماحول ہوتا ہے وہیں کراچی میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 11سالہ بچہ جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے۔دیگر مختلف علاقوں میں بھی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں 11سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق عزیزآباد مکہ چوک ، رنچھوڑلائن ، نارتھ ناظم آباد، کورنگی ، سرجانی ، کالاپل ، زینب مارکیٹ ، گلستان جوہر اور ملیر میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری میں فائرنگ سے زخمی بچہ دم توڑگیا، 11سالہ علی رضا نامعلوم سمت سے لگنے والی گولی سے زخمی ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیزآباد مکہ چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص، رنچھوڑلائن گھاس منڈی میں 14سالہ لڑکا اور نارتھ ناظم آبادبلاک کیومیں 10سال کی بچی زخمی ہوئی۔
ریسکیوذرائع نے بتایا کہ کورنگی اورسرجانی میں اندھی گولیاں لگنے سے2افراد ، کالاپل اورزینب مارکیٹ میں اندھی گولی لگنےسے2افراد اور گلستان جوہر میں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ملیر 15 گوشت مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
مشہور خبریں۔
عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) 8فروری کے عام انتخابات کے سلسلے میں ایک
دسمبر
امریکہ یوکرین کی کب تک مدد کرتا رہے گا ؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:تین امریکی حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ آنے
جولائی
پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی
فروری
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے امریکی میزائل سسٹم کی واپسی کا امکان
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:تین امریکی ڈیموکریٹک نمائندوں نے اوپیک اور اس کے اتحادیوں کی
اکتوبر
MI6 مصنوعی ذہانت کا استعمال کیوں کرتا ہے؟
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:بدھ کے روز ایک تقریر میں، مور نے زور دیا کہ
جولائی
کیا کسی بھی کاروائی کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے؟
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے
جون
کیا ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اولمپکس کی افتتاحی تقریب منسوخ ہو جائے گی؟!
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: فرانسیسی انٹیلی جنس سروسز نے ملکی حکام کو 2024 کے
مارچ
الحشد الشعبی کے ہاتھوں اہم داعشی دہشتگرد گرفتار
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:عراقی فورسز الحشد الشعبی نے انسداد دہشت گردی کی ایک کامیاب
جنوری