کراچی:گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری

گورنرسندھ و وزیراعلی سمیت دیگر اراکین کی قائداعظم کے مزار پرحاضری

?️

کراچی(سچ خبریں) ملک بھر میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جہاں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں جب کہ کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر نے حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بابائے قوم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

گورنر سندھ  عمران اسماعیل کا کہناتھاکہ بابائے قوم کے مزار پر تجدید عہد وفا کرتے ہیں ، ثابت ہوگیا کہ جناح کا تصور پاکستان درست تھا، عمران خان کی قیادت میں قائداعظم کےنقش قدم پر پاکستان کو لیجا رہے ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان محمدعلی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا ہےکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہی کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا ، ہمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

آج کے دن تحریک پاکستان کے تمام رہنماں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ مل کر تمام مسائل پر قابو پایا جائے۔خیال رہے تینوںمسلح افواج کے نمائندوں اور ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں متعدد صیہونی قیدیوں کی خودکشی کا پردہ فاش

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد

انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفضیلات کے مطابق انتظامیہ نے سیاحوں کو مری

ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع

مہوش حیات کی آواز اچھی ہے، انہیں گلوکاری کرنی چاہیے، ساحر علی بگا

?️ 19 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے اداکارہ

صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے

صیہونی ریاست کا زوال قریب

?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن

قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے