?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانےکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے 30 ستمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کی گئیں ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کے لیے بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کٹیگریز کے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جائے گا، زیورات ،گھڑیاں اورکارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی جب کہ کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کے لیے چارجز ادا کیے جائیں گے۔
ریاست کی ملکیتی توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدیداروں، بیوروکریسی جس میں سویلین اور ملٹری دونوں اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کے لیے نیلام کیا جاتا ہے۔
سرکاری پالیسی کے مطابق ہر ملنے والے تحفے کے متعلق حکومت کو مطلع کرنا اور اسے توشہ خانے میں جمع کرانا لازمی ہے۔
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملنے والے توشہ خانہ تحائف سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں اِن انمول تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام ہی پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
نیب کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے بھی کہا وہ قیمت نہیں بتا سکتے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ارب 16 کروڑ کے تحفے کی قیمت پاکستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی، نصف رقم 90 لاکھ ادا کر کے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی نے رکھ لیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک بھی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے گراف جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا، دبئی سے تخمینہ لگوانے پر پتا چلا کہ خزانے کو ایک ارب 57 کروڑ، 37 لاکھ کا نقصان پہنچا۔


مشہور خبریں۔
ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج
اکتوبر
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر
تل ابیب نے جس علاقے کو "محفوظ” قرار دیا ہے اس پر 110 بار بمباری کی جا چکی ہے: غزہ حکومت
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے تصدیق کی ہے
ستمبر
ہم امریکہ کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے:چین
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے آج ایک نیوز کانفرنس میں کہا
دسمبر
بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد
?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
دسمبر
شامی عوام کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ پسپائی پر مجبور
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الحسکہ کے نواح میں
اپریل
صوبوں کے انتخابات پر از خود نوٹس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمراں اتحاد میں شامل تین جماعتوں نے سپریم کورٹ
فروری
امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین
جولائی