کابینہ میں تبدیلیاں،شوکت ترین وزارت خزانہ مقرر

آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے شوکت ترین کووزیر خزانہ مقرر کیا ہے، جبکہ فواد چوہدری کو دوبارہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دینے کی بھی تصدیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں ، حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔عمرایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر وفاقی وزیراقتصادی امور بنادیاگیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کاقلمدان دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماداظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاتھا کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ‏مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی ‏لیے حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکےہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ ‏تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آروائی نیوز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی نیب ‏کیسز کے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز

?️ 24 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم

حکومت نے پورے ملک میں فوج تعینات کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 25 اپریل 2021اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ شیخ رشید  نے کورونا وائرس کا

اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے

?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ

جنگ اور صحافیوں کی جان

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ صحافیوں کے لیے قتل گاہ بن چکی

نئی صیہونی حکومت کی آنکھ کا کانٹا

?️ 15 جون 2021سچ خبریں:مسجد اقصی اور یروشلم کے علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے

یوکرین پر حملہ روس کی بہت بڑی غلطی

?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں:  برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیرس نے یوکرین پر روسی حملے

آئرلینڈ میں بائیں بازو کی جیت کا عالمی پیغام؛ کیتھرین کونولی نے الیکشن کیسے جیتا؟

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: تین نومبر کو آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں کیترین کونولی نے

ہم نہ ہوتے تو اب تک ہندوستان اور پاکستان تباہ ہو چکے ہوتے:سابق امریکی وزیرخارجہ

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہمائیک پومپیو   نے دعوی کیا ہے کہ کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے