?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان کے طرز عمل پر پاکستان کا جوابی وار سامنے آگیا ہے، پاکستان نے کابل میں تعینات اپنے سفیر کو اہم مشاورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر منصور احمد خان اتوار کی رات کابل سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو مشاورت کے لیے اسلام آباد بلا لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کو افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔منصور احمد خان آج دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات میں پاکستان سے افغان سفیر اور عملے کی کابل واپسی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ ملاقات میں مجوزہ افغسان امن کانفرنس میں پیشرفت پر بھی مشاورت ہو گی۔
علاوہ ازیں افغان حکومت کی جانب سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلائے جانے کے فیصلے کو پاکستان نے افسوس ناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کا اپنے سفیر اور سفارتی عملےکو واپس بلانےکا فیصلہ بدقسمتی اور افسوس ناک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کےاسلام آبادمیں مبینہ اغواکی تحقیقات جاری ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر معاملےکی تحقیقات اعلٰی سطح پر ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ افغان سفیر، ان کے خاندان اور دیگر سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھادی ہے، سیکرٹری خارجہ نے آج افغان سفیر سے ملاقات بھی کی اور افغان سفیر کو معاملے پر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، سیکرٹری خارجہ نے افغان سفیرکو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی امید رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اسلام آباد سے اپنے تمام سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس 72 گھنٹے میں حل ہوجائے گا اور جلد تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی کہ اس معاملے میں کون ملوث ہیں۔
ابتدائی طور پر 3 ڈرائیورز سے تفتیش مکمل کرلی گئی ، واقعے کی ایف آئی آربھی درج ہوچکی ہے ، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ کیس 72 گھنٹے میں حل ہو جائے گا۔
اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور ٹیکسی سے کھڈا مارکیٹ پہنچی ، جیسے جیسے تحقیقات کر رہے ہیں کڑیاں مل رہی ہیں ، افغان سفیر کی بیٹی کے کھڈا مارکیٹ سے راولپنڈی جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے پٹرولیم پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول پر
اگست
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے امریکی ویٹو پر فلسطینی گروپوں کا رد عمل
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
ستمبر
ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے
جولائی
وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام
ستمبر
اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر
جون
صیہونی خفیہ تنظیم کی یحییٰ السنوار کے قتل کی منصوبہ بندی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: شاباک نے یحییٰ السنوار کے قتل کی منصوبہ بندی کو
ستمبر
’بہت نقصان ہو چکا‘ فواد چوہدری کا قومی حکومت تشکیل دینے کا مشورہ
?️ 19 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے
مارچ
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی۔ خواجہ آصف
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی