?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈینگی پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے اگر ہم کورونا جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرسکتے ہیں تو ڈینگی کا مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے۔ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے اور ایسے عوام کو ختم کرنے کی ضرروت ہے جن سے ڈینگی پھیل رہا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے وزیر داخلہ کو ڈینگی مرض سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر شیخ رشید نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی مرض پیدا کرنے والے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ اور صحت کے اداروں سے مل کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کےکُل کیسز 1528 ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے ڈینگی کے 78 کیسز سامنے آئے ہیں، ان علاقوں میں ابتک 1015 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے


مشہور خبریں۔
پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور
مئی
اپوزیشن لیڈر، میں نجومی نہیں جو پارٹی کی جیت کی پیشنگوئی کروں
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر شہباز
مارچ
صیہونی حکومت مغربی کنارے میں نسل پرستی کا نظام نافذ کر رہی ہے
?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: موساد کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت
ستمبر
افراطی صہیونیوں کے مطابق 5 کیٹس مشن
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کنیسٹ کے ایک انتہائی رکن امیت ہالوی
نومبر
اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بارے میں سعودی اخبار کا اظہار خیال
?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اگست
جانسن پر اعتماد ؛ سانس لینے کا ایک مختصر موقع
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والے وارث جانسن پیر کو
جون
اسرائیل نے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا: قطری وزیر خارجہ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی، وزیراعظم اور وزیر خارجہ قطر
ستمبر
امریکی سینیٹر کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ملک تسلیم کرنے کی قرارداد پیش
?️ 20 ستمبر 2025امریکی سینیٹر کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ملک تسلیم کرنے کی
ستمبر