?️
خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گاڑی شادی کی تقریب سے واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئی تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔
حادثہ 30 اکتوبر کو پیش آیا جب گاڑی کا ہائیڈرولک بریک سسٹم خراب ہونے کے باعث گاڑی نے اپنا کنٹرول کھو دیا تھا۔ ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حادثے کے دوران صادق سنجرانی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ دوسری گاڑی میں گھر روانہ ہوگئے۔
چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ وفاقی وزیر طلحہٰ محمود اور سینیٹر عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پنجاب میں کاڈی کھیسر پولیس اسٹیشن کے قریب گاؤں خانوکھیل میں 29 اکتوبر کو شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے چاقو سے حملہ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دلہے کا اپنے بھائی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دلہا محمد شاہد اور اس کے بھائی محمد زاہد کے درمیان کسی بات پر ہاتھا پائی ہوئی تھی، بعد ازاں دلہا نے پستول نکالی لیکن اہل خانہ کے منع کرنے پر دلہے نے پستول واپس رکھ لی۔
تاہم کچھ دیر بعد دلہے نے اپنے 16 سالہ بھائی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، زخمی شخص کو ضلع ڈیرہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق دلہا فرار ہوگیا ہے اور بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کے بارے میں بی بی سی کے جھوٹ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی سرکاری میڈیا ایک نئے دور میں یہ باور کرانے کی
فروری
امریکہ اور اسرائیل غزہ کے ساتھ کیا کھیل کھلینے والے ہیں؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک باخبر ذریعہ نے غزہ کے بے دفاع لوگوں کے
اکتوبر
ملکی سلامتی کے معاملات براہ راست آرمی کے تحت آتے ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے
جون
بشار الاسد سے ملاقات ناممکن نہیں ہے: اردوغان
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو
اکتوبر
تربیلا ڈیم سے پیداوار کی کمی سے ملک میں بجلی بحران کا خدشہ
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے 3 ہزار
جون
اسرائیل کی ناکامی کے دو اہم سسب کیا ہیں ؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی جنگ کے نتائج سے قطع نظر، اسرائیل کے لیے
اکتوبر
ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ
?️ 26 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
فروری