ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر عارف علوی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے متعلق پیغام دیا ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔صدر مملکت نے کانفرنس کے شرکاء کو ایوان صدر کی طرف سے حمایت کی یقین دہانی کروائی۔اگلی آل پارٹیز کشمیر کانفرنس ایوان صدر میں منعقد کرنے کی پیشکش کی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئندہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس ایوانِ صدر میں ہو گی۔خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر پر آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہو گی ،آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد وزارت آمور کشمیر و گلگت بلتستان کر رہی ہے،آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی مشیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کریں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کانفرنس میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم شرکت کریں گے، کانفرنس میں آزاد کشمیر کے سابق صدور، سابق وزیراعظم اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے، کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہےکہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک پر فرضی بنیادوں پر 19 مئی 2022 کو فرد جرم عائد کی گئی جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک پر غیر قانونی مقدمے کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل، اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، ہیومن رائٹس واچ نیویارک اور ہیومن رائٹس واچ پاکستان کو بھیجے گئےخط میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک پرفرضی بنیادوں پر 19 مئی 2022 کو فرد جرم عائد کی گئی جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور بنیادی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ میں بوڑھے لوگ اب بھی کام کرنا پر مجبور

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے لکھا کہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کی جانب سے خصوصی دعوت پر قاہرہ پہونچ گئے

?️ 9 جون 2021تونس (سچ خبریں) اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے لیئے

کینیڈا نے اپنے شہریوں سے مقبوضہ علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: کینیڈا کی حکومت نے اس ملک کے شہریوں کے لیے

پاکستان سیلاب کے بعد اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کا خواہاں ہے، رپورٹ

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف عالمی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے

اسٹیٹ بینک نے قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ میں اضافے کیلئے 3.8 ارب ڈالر خرید لیے

?️ 6 فروری 2025 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے

یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے:وزیر اعلی پنجاب

?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان

اشیاء کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،رانا ثناءاللہ

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

?️ 20 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے