?️
کراچی: (سچ خبریں) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر کے درمیان فرق ایک بار پھر بڑھ رہا ہے، جس سے ایک بلیک مارکیٹ بن رہی ہے جہاں ڈالر بہت زیادہ قیمت پر خریدا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
انٹربینک میں جمعہ کے روز پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3 فروری کی کم ترین سطح 276.58 روپے سے بڑھ کر 259.99 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 268 روپے پر بند ہوا۔
تاہم بلیک مارکیٹ میں مقامی کرنسی اب 300 روپے فی ڈالر تک نمایاں طور پر زیادہ قیمتوں پر دستیاب ہورہی ہے۔
بینکرز کا کہنا ہے کہ روپیہ اس لیے مضبوط نہیں ہوا کہ حکومت یا مرکزی بینک زر مبادلہ کی شرح پر اثر انداز ہورہے تھے بلکہ یہ درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے کی اجازت نہ دینے کی سخت پالیسی کی وجہ سے تھا۔
بینکنگ مارکیٹ کے ایک کرنسی ڈیلر عاطف احمد نے کہا کہ ’چونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر کے بیرونی بہاؤ کی اجازت نہیں دی اور درآمد کنندگان بینکوں سے ڈالرز نہیں خرید سکتے اس لیے تبادلے کی شرح مستحکم ہے‘۔
بینکرز کا کہنا تھا کہ درآمد کنندگان کو اب بلیک مارکیٹ سے ڈالر خریدنے پڑ رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں امریکی ڈالر مضبوط ہورہا ہے۔
ان کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں 50 ہزار ڈالرز کی درآمدات کی ایل سی کھولنے کی اجازت دے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
دریں اثنا اسٹیٹ بینک کے سابق قائم مقام اور ڈپٹی ڈائریکٹر مرتضیٰ سید نے بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جون میں ایک اور آئی ایم ایف ڈیل کی ضرورت ہوگی کیوں کہ اسے آئندہ 6 ماہ میں 10 سے 12 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ آئندہ 3 سال کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے لیے 35 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں میں رعایت کی ضرورت ہے ورنہ عام آدمی کو اس کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
مالی حلقوں میں یہ مانا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی وسط ملنے میں تاخیر معاشی محاذ پر غیر یقینی پیدا کرسکتی ہے اور ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگے گا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے کہا کہ کراچی کی بلیک مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے، پشاور میں 290 اور کابل کی بلیک مارکیٹ میں 295 سے 300 روپے میں دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی آمد میں کمی کی وجہ سے اوپن مارکیٹ کے بہاؤ میں کمی آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے تک ہم بینکوں میں ایک کروڑ ڈالر جمع کرا رہے تھے جو اب 50 لاکھ ڈالر یومیہ کی سطح پر آگئے ہیں، قیمتوں میں فرق کی وجہ سے ڈالر ایک مرتبہ پھر غیر قانونی مارکیٹ میں جارہا ہے۔
بینکرز کو خدشہ ہے کہ یہ ابھرتی ہوئی بلیک مارکیٹ روپے کی شرح پر مصنوعی حد کے خاتمے کی وجہ سے زیادہ ترسیلات زر کی توقعات کو ختم کر سکتی ہے، جس نے پہلے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد کی تھی۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ
مئی
نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں فوج اور اس حکومت کی کابینہ
جون
امریکی کمپنی کے 1400 ہڑتالی کارکنوں کو باہر نکالا گیا
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: بین الاقوامی یونین آف بیکری، کنفیکشنری، ٹوبیکو اینڈ مل ورکرز
دسمبر
اقوام متحدہ کے نمائندے: اسرائیل نے غزہ میں لاکھوں افراد کو بھوکا مار دیا ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ
جولائی
’لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ کےخلاف مقدمہ درج کرائیں گے‘
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی بازیابی
نومبر
وزیراعظم کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 14 ملین ہو گئی
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر
جولائی
امریکہ میں کساد بازاری
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ایک بیان میں
جولائی
موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی: عاصم اظہر
?️ 25 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے
اپریل