?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے افغانستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے، اس دوران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغان وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کی سطح بلند کرنے کا خیر مقدم کیا۔
امیر خان متقی نے بتایا افغانستان نے بھی پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش قدمی ہے۔
دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا گیا، ازبکستان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن پروجیکٹ فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔
قبل ازیں اسحٰق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، اسحٰق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ 17 مئی کو دورہ پاکستان کے اختتام پر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ تمام فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
اسلام آباد میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں ڈیوڈ لیمی نے کہا تھا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔
بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔
پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں نئے صیہونی نئے جرم کے بارے میں فلسطینی حکومت کا بیان
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
مارچ
میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم
?️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف
جون
افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس
جنوری
متحدہ عرب امارات میں قانون میں تبدیلی ، غیر ازدواجی تعلقات اور شراب نوشی جرم
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے آئندہ جنوری سے قانون میں تبدیلی اور
نومبر
پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں کبھی بھی 3 ماہ تک ایسا آئینی بحران نہیں آیا۔حمزہ شہباز
?️ 17 جون 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جان
جون
امریکہ کا لبنان میں پروجیکٹ ناکام ہونے کی وجہ ؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی تجزیہ نگار تسفی بارئیل نے ہارٹز اخبار میں شائع
مئی
اگر صورتحال برقرار رہی تو مطلب ہوگا عدالتیں عوام کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا
مئی
صیہونیوں کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے متفقہ
مئی