?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ملاقات کی، اس دوران پاکستان نے ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سیکیورٹی، دفاع اور انٹیلی جنس کی نئی کمیٹی کا اجلاس 24 جولائی کو ہوگا، دفاعی صنعت کی میٹنگ ستمبر میں ہوگی۔
ترک وزیر خارجہ نے اسحٰق ڈار کی باتوں کو مشترکہ اعلامیہ قرار دے دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کےساتھ مضبوط ہورہی ہے، دونوں ممالک کئی علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے آزادکشمیرمیں اسکول کھولنے پر بات ہوئی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، جن کو مزید فروغ دینے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ سطح کے تبادلے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے اور مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، نائب وزیراعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور پاک ترک دفاعی کمیٹیوں کا اجلاس آئندہ ستمبر میں متوقع ہے۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسحٰق ڈار کی بھرپور میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان منفرد نوعیت کے تعلقات قائم ہیں، جنہیں ادارہ جاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور اب آئل اور گیس کے شعبوں میں بھی اشتراک بڑھایا جا رہا ہے، ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات متوقع ہے۔
نیوز کانفرنس کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا اور تمام شعبوں میں ادارہ جاتی بنیادوں پر تعاون کو وسعت دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی
?️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ
جولائی
مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 12 فیصد کمی
?️ 26 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں پاکستان
مارچ
امریکہ اور یورپ کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج؛ ٹرمپ اتحادیوں کو کیوں کمتر سمجھتے ہیں؟
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے
مارچ
سوکوتری یمن میں صیہونیوں کی جولان کی پہاڑیاں
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ سوکوتری کے
جولائی
ہم عوام کو مشکل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 27 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
جنوری
اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
مئی
ہم کئی محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں:حزب اللہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس
فروری
ٹرمپ دنیا کا چودھری بنا ہوا، امریکا قابلِ بھروسہ نہیں۔ عبدالغفور حیدری
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری
جون