?️
واشنگٹن: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم چین کے بہت قریب ہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، ہم آئرن برادر ہیں، ہم امریکا کے ساتھ بھی بہترین تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کا خیرمقدم کریں گے، امریکا ثالثی کرے تو پاکستان بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے جبکہ بھارت نے ٹرمپ کی جانب سے تنازع کے حل پر ٹویٹس پر منفی ردعمل دیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، کسی ملک سے کوئی جارحیت نہیں چاہتے مگر تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، ہم اکیلے کچھ نہیں کر سکتے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن ہو۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر کے ساتھ تعلقات انتہائی دوستانہ ہیں، ایران اسرائیل تنازع پر سفارتی حل کی بھرپور حمایت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ناگزیر ہے، دو ریاستی حل ہی فلسطین میں امن کا راستہ ہے، مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو خطیمیں بے پناہ معاشی امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے اوآئی سی اور اقوام متحدہ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، فرانس سعودی عرب کانفرنس کو پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے، فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس 28 اور29 جولائی کو نیویارک میں ہوگی، فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھنی چاہئے۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس صدر ٹرمپ کی فوجی اختیارات محدود کرنے کی کوشش میں
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی مالی سال کے دفاعی بجٹ کے مسودے سے ظاہر ہوتا
دسمبر
ایف بی آر کا ٹیکس مقدمات میں کمی لانے کے لیے اقدام
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت
مئی
قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان
?️ 31 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے
مارچ
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:اٹلانٹک کونسل کے ایک سینئر رکن نے یوکرین کے ساتھ جنگ
جون
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون صدر ہے: ٹرمپ
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ
اگست
پرانے سیاست دان آج بھی انا کی سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 7 دسمبر 2023شانگلہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
دسمبر
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اگست
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا
فروری