?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے، اس بارے میں بات کرنا بھی غیر ضروری ہے۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو واضح کہا تھا کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں، چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے کہ وہ کوئی ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایکسٹینشن نہ لینے کی بات وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سےکی، قاضی فائز عیسٰی بڑے معزز چیف جسٹس ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کے لیے آئینی ترمیم کے نمبرز پورے نہیں ہیں، نمبرز پورے ہوئے تو ترمیم کرنی چاہیے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، آئینی ترمیم جب ہوگی تو وہ دونوں ایوانوں سے الگ الگ ہوگی۔


مشہور خبریں۔
سینیٹرز نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن میں امریکی فرم کے کردار پر سوال اٹھادیے
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایک
اپریل
کورونا کی وجہ سے حکومت نے مزید تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں
جنوری
صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی
جون
طالبان حکومت کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کی صورتحال پر حکومت نے عالمی برادری سے
اگست
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت
اگست
اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا سلسلہ ختم کرے:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم (Médecins Sans Frontières MSF) نے
مارچ
بائیڈن سیاہ فاموں کے درمیان بھی غیر مقبول
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:تقریباً 9 میں سے 10 سیاہ فام ووٹرز نے بائیڈن کو
مئی