?️
کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت کی عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں عوام کافی پریشانی کا شکارہیں وہاں سب اللہ کے سہارے ہیں اور لوگوں کو مرنے کیلئے چھوڑ رکھا ہے وہاں اسپتال تک کاغذوں میں بن رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سیکرٹری صحت ذوالفقار شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری صحت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے تھر دیکھا ہے، مٹھی دیکھا ہے ڈیپلو دیکھا ہے؟ وہاں کچھ نہیں ہے سب اللّہ کے سہارے ہیں، وہاں اسپتال صرف کاغذوں میں بن رہے ہیں، ادویات کی خریداری جاری ہے مگر ہے نہیں، وہاں لاکھوں مسائل ہیں۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تھر کے لوگوں اور حکومت کے درمیان مکمل ڈس کنیکشن ہے، سارے منسٹر مہنگے اسپتالوں سے علاج کراتے ہیں، سارے منسٹر سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کراتے، بچےمرجاتے ہیں کسی کوپرواہ نہیں، جو بھی رپورٹ آتی ہےتو کہتے ہیں یو این نے یہ کہا یو این نے وہ کہا، وہ یوکے میں بیٹھ کر رپورٹ بناتے ہیں آپ لوگ کیا کررہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے سیکرٹری صحت سے مکالمہ کیا کہ آپ سب سرکاری افسران جائیں تھرپارکر کے سرکاری اسپتال میں علاج کرائیں، یہاں سے چار پانچ گھنٹے کا راستہ ہے جس کی قسمت میں ہوگا بچ جائے گا، ہم سب کا آرڈر کردیں گے تمام سیکرٹریز تھر میں علاج کرائیں، سندھ کے کسی بھی شہر چلے جائیں،لاڑکانہ، میر پورخاص یا حیدر آباد چلے جائیں۔
جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تھرمیں جانوروں کے طرح مرنے کے لیے چھوڑدیا ہے، اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں، لائٹ تک نہیں ہے، دوائی، ایکسرے مشین وغیرہ کی سہولیات تو خواب ہیں، پینے کاوہاں پانی نہیں ہے،اربوں روپے کے آراو پلانٹس لگا دیے سب فیل۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردوں کو پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وانا
نومبر
نیٹ میٹرنگ ختم ، نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ ختم،نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس
جولائی
3 سال بعد جمال خاشقجی کا قتل ایک ایسا کیس جو سعودی جرائم پر پردہ ڈال کر بند کیا گیا
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے
اکتوبر
عامر خان نے میرے ٹی وی پروگرام سے متاثر ہوکر شو شروع کیا، حنا خواجہ بیات
?️ 13 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات
جنوری
کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی
?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے
دسمبر
واٹس ایپ پرانے فیچر جدید انداز میں پیش کرے گا
?️ 8 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ اب پرانے فیچر کو جدید انداز سے
ستمبر
یورپیوں کی روس مخالف پابندیاں انہیں کے گلے پڑ گئیں:ہنگری
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کی صدر نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی طرف
ستمبر
یمن پر حملے کے امریکی اغراض و مقاصد
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کے دعوے کے
اپریل