?️
کراچی(سچ خبریں) نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے قبل بھی چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے اسے اب تک نہ گرائے جانے پر اظہارِ برہمی کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ کب تک عمارت کو گرانے کا عمل مکمل ہوگا؟ اس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ کوئی ٹائم نہیں دے سکتے ہیں، 200 لوگ کام کررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ یہ بلڈنگ نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہوتا ہے، کھڑکیاں، دروازے وغیرہ گرائیں گے، 400 لوگوں کو لگائیں اور عمارت گرائیں۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ نسلہ ٹاور کی عمارت ایک ہفتے میں گرا کہ رپورٹ پیش کریں۔دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ سرسندھ حکومت کو معاوضے کا آرڈر کردیں۔چیف جسٹس نے حافظ نعیم الرحمان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا دلچسپی ہے اس عمارت میں، یہاں کوئی سیاست نہیں چلےگی۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ نے سنا نہیں مائی لارڈ نے کیا کہا ہے، کورٹ روم میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیابات کررہے ہیں آپ، ابھی آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دے دیں گے، آپ کورٹ روم سے چلے جائیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بجلی کی کٹوتی سے نیتن یاہو کو دھمکیاں
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے درجنوں
مارچ
دنیا کی سب سے بڑی جیل
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان
اگست
مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا
دسمبر
عمران خان نے قوم کو سنائی ایک خوشخبری
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
ستمبر
صیہونیوں کی ایرانی امور کے نگراں امریکی نمائندے کا سیل فون ہیک کرنے کی کوشش
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی کمپنی این ایس او کے سکینڈل کے بعد امریکی محکمہ
دسمبر
عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل
?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے قرار دیا
جون
ایپل کی نئی پرائیویسی پالیسی، جانئے اس رپورٹ میں
?️ 27 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق
اپریل
مصر کا اسرائیل کو واضح انتباہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: قاہرہ مصری وزیر خارجہ نے سی این این کے ساتھ
اگست