چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں، سینئر پیونی جج ہونے پر خوش ہوں، جسٹس منصور

?️

کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں، میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں اس وقت سینئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی خوش ہوں، مجھے کوئی شکوہ نہیں کسی سے کہ میں اس وقت چیف جسٹس نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے بعد سب سے سینئر جج کو پیونی جج کہا جاتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان بہت اچھے ہیں ان کے لیے دعاگو ہوں۔

تقریب حلف برداری سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حلف صرف الفاظ نہیں ہے، یہ بہت گہرے معنی رکھتے ہیں، اس کے ذریعے ہم اپنی روح پر ایک ذمے داری عائد کر رہے ہیں کہ ہم انصاف، سچائی اور قانون کی حکمرانی کا کام کرنا ہے، ہم ایک پابندی کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلف صرف آپس کی بات نہیں ہوتی، اس میں اللہ تعالیٰ بھی شامل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلف لیا جاتا ہے، یہ حلف ایک سمت نما ہے جو بتاتا ہے کہ مشکل صورتحال کا کیسے سامنا کرنا ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ جب بھی مشکل پیش آئے، حلف پڑھ لیا کریں تو سارے معاملے حل ہوجائیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ حلف صرف ایک وعدہ نہیں ہے، یہ بہت مقدس عہد ہے جو آپ نے اللہ کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے اپنے ضمیر کے ساتھ کیا ہے، اس کو توڑنا نہیں ہے، اگر حلف توڑتے ہیں تو سارا نظام ہی ٹوٹ جاتا ہے، اگر حلف کے ساتھ کھڑے رہیں تو کبھی کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ لارڈ اسٹامس مور نے اپنی ناول میں لکھا ہے کہ حلف ایسے ہی ہے جسے ہاتھ میں پانی لے کر کھڑے ہیں، حلف کو سنبھالنا ہے تو پھر ہاتھ نہیں کھولنا اسی طرح رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کا شعبہ علم و دانش سے تو تعلق رکھتا ہی ہے، علم و دانش تو ہونی ہی چاہیے لیکن اگر جرات نہیں ہے تو پھر وکیل نہ بنیں، جرات ہی اصل کہانی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ پر دباؤ آئے گا، لالچ دی جائے گی، بہت سی چیزیں ہوں گی لیکن حلف کو نہیں چھوڑنا۔

اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا مشہور زمانہ شعر بھی پڑھا کہ

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں

کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور

قبل ازیں، جسٹس منصور علی شاہ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر وکلا نے جسٹس منصور علی شاہ کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک میں فضائی دفاعی میزائلوں کی شدید کمی: نیٹو کمانڈر

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:نیٹو کے ایک کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ممالک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

روس اور یورپ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  شمالی مقدونیہ کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی سفیر کو

امریکہ میں اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف ٹرمپ کی گالی گلوچ

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ، صدرِ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جو ایران میں جنگی

مغربی کنارے میں بڑے دھماکے جیسے حالات؛ صہیونی تجزیہ کار کا انتباہ

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی تجزیہ کار یوسی یہوشع نے خبردار کیا ہے کہ

شمالی وزیرستان: میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افسران، 5 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

?️ 16 مارچ 2024وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی

حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے لبنان کی

روس کی ایلون مسک کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش 

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیرترین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے