?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 20 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں نثار احمد اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سنایا۔
فیصلے کے اہم نکات
- یہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ ملی۔
- پارٹی نے عارف نقوی اور 34 غیر ملکی شہریوں سے فنڈز لیے۔
- پی ٹی آئی نے 8 اکاؤنٹس کی ملکیت ظاہر کی اور 13 اکاؤنٹس کو پوشیدہ رکھا۔
- عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی۔
- پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ بتایا جائے کہ پارٹی کو ملنے والے فنڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔
تین رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سےکہا گیا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
فیصلے میں پی ٹی آئی کو امریکا، کینیڈا اور ووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دی گئی ہے، اس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عارف نقوی سمیت 34 غیر ملکیوں سے فنڈز لیے، ابراج گروپ، آئی پی آئی اور یوایس آئی سے بھی فنڈنگ حاصل کی، یو ایس اے ایل ایل سی سے حاصل کردہ فنڈنگ بھی ممنوعہ ثابت ہوگئی۔
فیصلے میں رومیتا سیٹھی سمیت دیگر غیر ملکی شہریوں اور غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو ملنے والی فنڈنگ بھی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف نے 8 اکاؤنٹس ظاہر کیے جبکہ 13 اکاؤنٹس پوشیدہ رکھے، یہ 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جن کا تحریک انصاف ریکارڈ نہ دے سکی، پی ٹی آئی نے جن اکاؤنٹس سے لاتعلقی ظاہر کی وہ اس کی سینئر قیادت نے کھلوائے تھے۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پاس سال 2008 سے 2013 تک غلط ڈیکلریشن جمع کروائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے فنڈنگ درست ہونے کے سرٹیفکیٹ درست نہیں تھے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اکاؤنٹس چھپائے، بینک اکاؤنٹس چھپانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ بتایا جائے کہ پارٹی کو ملنے والے فنڈز الیکشن کمیشن کی جانب سے کیوں نہ ضبط کیے جائیں۔
فیصلے میں پی ٹی آئی کو ملنے والی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا گیا، فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو بھی بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔


مشہور خبریں۔
’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پریوینشن آف
دسمبر
ایران کے معاملے امریکہ اور مغرب کی بہانہ تراشیاں کسی نتیجے تک نہیں پہنچے گی:سابق پاکستانی سفیر
?️ 27 ستمبر 2025 ایران کے معاملے امریکہ اور مغرب کی بہانہ تراشیاں کسی نتیجے تک
ستمبر
اس بحرانی صورتحال میں سینٹ کام کے کمانڈر کے خفیہ دورۂ اسرائیل کا مقصد
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل
اپریل
کیا یمن اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر کے پانیوں پر ایک
دسمبر
گولڈمین ساکس کی تیل کی قیمتوں میں 100 ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:گولڈمین ساکس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں خام
دسمبر
روس کی سرحدوں پر پولینڈ کی فوجی مشقوں پر ماسکو کا ردعمل
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کو
جولائی
غیرملکی مبصرین کیلئے الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ جاری
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی
اپریل
لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری رہیں گے: امریکہ
?️ 23 جون 2026سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو
جون