?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا گیا ہے، عمران خان نے آج مشاورت کے بعد ان کا نام فائنل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صرف 5 وکلاء کو عمران خان سے ملنے دیا گیا، ہم نے کبھی اپنے مفاد کی پروا نہیں کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے اور عمران خان کی رہائی بہت جلد ہوگی، کوشش کر رہے تھے عید سے پہلے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوجاتی، کیسز قانون کے مطابق چلے تو سابق وزیراعظم مئی میں جیل سے باہر آجائیں گے، ہماری کسی سے بات چیت نہیں ہورہی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بہترین انداز میں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے 2 دسمبر کو الیکشن کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو وہ الیکشن ختم کر دیا تھا، ہم نے انٹرا پارٹی انتخاب میں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کروائے، 3 مارچ کو جو الیکشن کروائے تھے اس سلسلے میں نوٹس آیا تھا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں، آج الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس فکس تھا، آج الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات پر سماعت ہوئی، آج مختصر سماعت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس آرڈر کو بھی مدنظر رکھا، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی بلّے کا نشان لے لیا گیا، پارٹی لیڈر کو جیل میں رکھا گیا، آج کی سماعت میں ڈاکومنٹ سے متعلق کوئی نوٹس نہیں آیا تھا، آج الیکشن کمیشن نے اسٹاف سے پوچھا کیا کہنا چاہیں گے، اسٹاف نے کہا سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں کچھ آبزرویشن ہیں، الیکشن کمیشن نے آج اپنے اسٹاف کو ڈائریکٹ کر لیا، ہمارے پاس اوبزرویشن آئے گی تو اس کا جواب ہم دیں گے، جتنی اوبزرویشن ہم نے پوائنٹ آؤٹ کی ہم یہ نہیں کہتے کے وہ سب ٹھیک ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہونی تھیں وہ ہوچکیں اب انصاف ہونا چاہیے، سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف نہ تو کسی سے مذاکرات کر رہی ہے نہ مذاکرات کی درخواست کر رہی ہے، اس سلسلے میں جب بھی کوئی فیصلہ ہوا وہ بانی چئیرمین عمران خان کی طرف سے سامنے آئے گا، چھ جماعتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا الحاق ہے جن تین سیاسی جماعتوں نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا ہے مینڈیٹ کی واپسی تک ان سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان: طالبان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد
اکتوبر
صیہونی میڈیا کی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامی پر کڑی تنقید
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی گروہوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں
مئی
ٹرمپ کی مہم جوئی 2024 میں ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے نقصان دہ:امریکی سینیٹر
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2020
فروری
بریکس کہاں تک جائے گا؟ پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کی زبانی
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: پنسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ بریکس مستقبل
ستمبر
اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر
دسمبر
نیتن یاہو کی بائیڈن سے ناراض ہونے کی وجہ
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے تل ابیب اور واشنگٹن کے
جون
سال بہ سال کی بنیاد پر مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو میں کمی ریکارڈ
?️ 31 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا
دسمبر
الیکشن کمیشن کا 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کراچی
نومبر