چیئرمین سینیٹ کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایران کے سفیرِ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قائم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی قیادت اس کی افواج اور عوام کی دفاع کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں اسلام دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، ایران کی قیادت نے مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے تنازع کو پھیلنے سے روکا اور جنگ بندی تک پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو اور مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں خوشحالی، ترقی اور بحالی قائم ہو، ہم ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے مختلف اہم فورمز پر ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے 13 جون کے بعد سے اب تک ایرانی قیادت سے تین بار بات چیت کی ہے، انہوں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔

ایران کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کی پارلیمان، قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارت اور کثیر الجہتی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ

شہباز شریف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے

روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:  جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے

پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان

?️ 15 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے مارچ کے آخری ہفتے میں کراچی

قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات

ایران میں صیہونی جاسوس گروہ تباہ

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے جڑے جاسوسی کے ایک

سال 2024 میں شادیاں کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات

?️ 30 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی

مشرق وسطیٰ میں ضم ہونے کا تل ابیب کا منصوبہ ناکامی سے دوچار

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   فلسطینی اتھارٹی امریکی محکمہ خارجہ عرب ممالک پر مشتمل سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے