?️
شاہکوٹ ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔پارٹی میں کوئی ڈکٹیٹرشیپ نہیں ہے،آزادی سے اپنی بات کرتے ہیں، عوام کے پر زور مطالبہ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، این اے 117 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور شاہ کوٹ پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، بیرون ملک دئیے گئے بیان کا پارٹی چھوڑنے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پارٹی میں کوئی ڈکٹیٹر شپ نہیں ہے اور ہم آزادی سے اپنی بات کر سکتے ہیں ، ابھی الیکشن کافی دور ہے ، عوام کے پر زور مطالبہ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، این اے 117 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، پنجاب کے تمام اضلاع میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے کیوں کہ چوہدری سرور اس وقت حکومتی جماعت کو چھوڑنے کی تیاری میں ہیں، اگلا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔
نجی نیوز چینل جی این این کے ساتھ گفتگو میں سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ساری زندگی انگلینڈ میں سیاست کی ہے جہاں پر اپنی جماعت کے ساتھ اختلافات ہو جانا معمولی بات ہے، انگلینڈ کی سیاست میں اگر حکومتی پالسیز پر تنقید کرنا ہو تو کھل کر اس کا اظہار کیا جا سکتا ہے، چوہدری سرور کے ن لیگ کے ساتھ بھی ایسے ہی اختلافات رہے جن کی وجہ سے ان کو ن لیگ سے علیحدہ ہونا پڑا۔
سینئر صحافی کے مطابق موجودہ حکومت سے بھی چوہدری سرور کے اختلافات اسی نوعیت کے ہیں، موجودہ حکومت کے ساتھ جب بھی ان کا کوئی اختلاف ہوتا ہے تو وہ کھل کر اس کا ظہار کر دیتے ہیں ، یہ بات لکھ لیں کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر چلے جائیں گے، کیوں کہ وہ پارٹی چھوڑنے کی تیاری میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن بحران کے سلسلہ میں امریکہ اور سعودی حکام کو ایک بار پھر ناکامی
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:عنقریب مکمل طور پر آزاد ہونے والےصوبہ مأرب میں صنعا افواج
مئی
فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے فلسطینی قوم کو
فروری
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف
مئی
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
مریحہ صفدر کی اکشے کمار اور بولی ڈ کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل
?️ 21 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) بولی وڈ فلم ہاؤس فل میں اکشے کمار کے
اپریل
صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع
فروری
جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے
?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
جولائی