چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی، فیصل راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے نامزد کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں راجہ پرویز اشرف کا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ ہمیشہ کہتا تھا پیپلزپارٹی آپسی مشاورت کے ساتھ تمام فیصلے کرتی ہے، آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے دل کے قریب ہے، پوری کوشش کریں گے کشمیریوں کیلئے آسانیاں لیکر آئیں، ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے کشمیر کے معاملے کو ہمیشہ ترجیح دی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی کھل کر بات کی، پیپلزپارٹی اور کشمیر کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، آزادکشمیر میں حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی مالا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا، حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبرزموجود ہیں، ہمارے پاس 27 گولڈن نمبر ہے اگر مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہو جائیں تو تعداد 40 ہو جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد پر 17 اراکین سے زائد کے دستخط موجود ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے، تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والوں میں جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، ملک ظفر اور علی شان سونی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات

امریکی صدر ٹرمپ کا مخالفین کو برطرف کرنا ریڈ لائن کی کھلی خلاف ورزی

?️ 23 ستمبر 2025امریکی صدر ٹرمپ کا مخالفین کو برطرف کرنا ریڈ لائن کی کھلی

9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں

بین الاقوامی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں میں غلطیوں کا انکشاف

?️ 28 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سینیٹ پینل نے توانائی کے بین الاقوامی کثیرالجہتی فنڈد منصوبوں

یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل

?️ 5 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے

سپریم کورٹ کی کاروائی مکمل فیصلہ محفوظ

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے

پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن

?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن کا کہنا ہے

اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کیا جانا چاہیے: کولمبیا کے صدر

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے ملٹی نیشنل کمپنی گلینکور کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے