?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچالیا، ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چار سال میں غیر ذمہ دار انہ پالیسیوں سے معیشت تباہ ہوئی، عمران خان کی حکومت میں 20ہزار ارب قرض بڑھا ،ایک میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی نہ کوئی سڑک اور ہسپتال بنا۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے کیا کیا،عمران خان نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا دوستوں کو ایمنسٹی دی، آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ بھی عمران خان نے خود توڑا۔
وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا، بجٹ خسارے کے لئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے، فیول مہنگا ہونے پر عمران خان شمسی توانائی کی طرف نہیں گئے، حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی، یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا ٹیکس محصولات کو د گنا کریں گے نہیں کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت گئی تو ملک بحران میں تھا اوردیوالیہ پن کی طرف جا رہا تھا، ہماری کوشش ملک میں معاشی استحکام لانا تھا ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں، اس استحکام کے بعد عوام کی خوشحالی آئے گی، میرا وعدہ ہے ہم افراط زر کو کم کریں گے لوڈشیڈنگ آپ کو نہیں نظر آئیگی۔


مشہور خبریں۔
پہلی بار پاکستانی خاتون کو ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روحیل فاؤنڈیشن
مارچ
وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں
جون
9مئی کے ملزموں کو شواہد پر سزائیں ہوئیں، یہ بہت پہلے ہونی چاہئیں تھیں۔ طلال چودھری
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ
جولائی
جنگ کی بحالی سے اسرائیل کی صورت حال مزید پیچیدہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع
مارچ
حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد
جنوری
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
امریکہ میں ہلاکت خیز ہوائی حادثہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی فضائی تنظیم نے واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے
جنوری