?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے موجودہ سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی شرائط سے دستبردار ہو جائے۔
ایک اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اگر خان خود مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں تو حکمران اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ ’غیر مشروط‘ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔
ایک سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم کے ساتھ نرمی اختیار کریں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر انہیں نہ چھیڑیں کیونکہ ایسا اقدام نقصان دہ ہوگا۔
عمران خان نے حال ہی میں حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن ایک اور یوٹرن لینے پر حکومتی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کے بعد انہوں نے اپنی پیشکش واپس لے لی تھی۔
اختلافات میں خاتمے کے لیے پی ڈی ایم نے بھی پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششوں میں سست روی لانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ عمران خان اور پرویز الٰہی دونوں ہی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنا نہیں چاہتے۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں کی گزشتہ 12 دنوں میں یہ دوسری ملاقات تھی۔
سابق صدر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کی قیادت خصوصاً آصف زرداری کا خیال ہے کہ عمران خان کبھی بھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے کیونکہ اس طرح کے اقدام سے وہ سیاسی منظر نامے میں ’غیر متعلقہ‘ ہو جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت نے لندن میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے بھی بات کی اور ان سے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے منصوبے کو پس پشت ڈال دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کی زیر قیادت وفاقی حکومت کو اپنی توانائیاں پنجاب حکومت کو ہٹانے کے بجائے معیشت کے استحکام پر مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
کرپشن کرنے والوں کے ساتھ مفاہمت نہیں کر سکتے: وزیر اعظم
?️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بات چیت
دسمبر
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی
اکتوبر
روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں
جون
مصری ذرایع: امریکی نمائندوں کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینیئر مصری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی
مئی
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کیساتھ ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحٰق ڈار
?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
مئی
پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں
مارچ
سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر
چین: امریکی طرز کی نیویگیشن کی آزادی کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: چین کی قدرتی وسائل کی وزارت نے ایک دو لسانی
اگست