?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے مؤقف سے 100 فیصد اتفاق نہیں رکھتے تو تحریک انصاف کو ان پر حملہ آور نہیں ہونا چاہیے۔
نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ ضروری نہیں کہ اتحادی جماعت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر مؤقف سے اتفاق کریں۔
پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان اتحاد کے سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ ’پرویز الہٰی نے بیان دیا تھا کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے، پرویز الہٰی کا اپنا نقطہ نظر ہے، کئی باتوں پر اتفاق اور اختلافات چلتے رہتے ہیں۔‘
وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی کی بیرون ملک موجودگی پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی مونس الٰہی سے بات نہیں ہوئی، ’میں حیران ہوں کہ وہ طویل دنوں تک بیرون ملک مقیم ہیں۔ ’
زلفی بخاری نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ مستقبل میں پرویز الہٰی سمیت دیگر رہنماؤں پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ عمران خان اور تحریک انصاف کو تنہا چھوڑ دیں۔’
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے اس وقت عمران خان کا ساتھ چھوڑنا سیاسی خودکشی ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی سے لے کر جس نے بھی عمران خان کو چھوڑا ہے ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو گیا ہے’۔
اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق زلفی بخاری نے کہا کہ ’پی ٹی آئی چیئرمین کے نظریے سے اتفاق کریں یا نہ کریں سمجھدار سیاستدانوں کو معلوم ہے کہ عمران خان کو چھوڑنا سیاسی موت ثابت ہوگا۔‘
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ اگر پی ڈی ایم حکومت کا ساتھ چھوڑ دے تو اتحادی حکومت 12 گھنٹے بھی نہیں چل پائے گی، اسٹیبلشمنٹ کو اب غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنے کردار کا فیصلہ کرنا ہوگا۔‘
زلفی بخاری نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اب اسٹیبلشمنٹ کی توجہ پی ٹی آئی کے خلاف ہے ،لیکن ادارہ کو اپنا معیار خود بحال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسٹیبلشمنٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے، اس دوران انہوں نے جو راستہ اختیار کیا وہ عوام کے سامنے ہے اور انہیں سب معلوم ہوچکا ہے تو ظاہر ہے کہ اس سے فوج کی ساکھ کو بھی نقصان ہوگا۔‘


مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کی حالت زار
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو
فروری
طاقت کا بے جا استعمال/ سوڈان میں فعال سیاسی قوتوں کے انتظامات پر ایک نظر
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں میڈیا حلقوں کی توجہ سوڈان کی حکمران قوتوں اور
اپریل
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوٕں گے
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فی
جنوری
پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ کے لیے پُرعزم ہے
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
ملکی مسائل کے بارے میں نواز شریف کا بیان
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے
جولائی
آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام حج
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:پورے اسلامی خطے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں
جولائی
حماس کی مسلم دنیا سے غزہ کی پٹی کو بچانے کی درخواست
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: حماس نے یہ درخواست صیہونی حکومت کی جانب سے گزرگاہوں کی
اپریل
پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کے باہر ’خستہ حال املاک‘ کے نوٹس کا معمہ حل نہ ہو سکا
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا
مئی