پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ

?️

لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا ، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں ، پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے ، لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے ، سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں ، ان خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 17 جولائی بروز اتوار ہو گا۔

یاد رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم ، پی پی288 ڈی جی خان 2 سےمحسن عطاخان کھوسہ ، پی پی90بھکر2سے سعید اختر خان ، پی پی97فیصل آبادایک سے محمد اجمل اور پی پی125جھنگ 2 سے فیصل حیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد ، پی پی 83خوشاب سےملک غلام رسول ، پی پی90بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ، پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ، پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود ، پی پی202ساہیوال سےملک نعمان لنگڑیال اور پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان بھی ڈی سیٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پی پی 224 لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ، پی پی228لودھراں سےنذیر احمد خان ، پی پی237بہاولنگر سےفداحسین ، پی پی273مظفرگڑھ سے محمد سبطین رضا ، مخصوص نشست پی پی322 سے عائشہ نواز ، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف ، مخصوص نشست پی پی364 سے ہارون عمران گل اور مخصوص نشست پی پی311 سے عظمیٰ کاردار کو ڈی سیٹ کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پی پی167لاہور سے نذیراحمدچوہان ، پی پی170 سے محمد امین ذوالقرنین ، پی پی272 سے زہرا بتول ، پی پی168 سے ملک اسد علی ، پی پی356 سے اعجاز مہیش ، پی پی287 سے جاویداختر بھی اپنی سوبائی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی اجلاس: 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف

کریملن کا سی این این کی رپورٹ پر ردعمل

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے سی این این کی

امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا

?️ 19 نومبر 2025امریکہ نے چینی سرکاری بینکوں سے سب سے زیادہ قرض لیا ایک

قابض فورسز کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی بہن کی گرفتاری

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں حماس کے

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیل کے تین جغرافیائی سیاسی مقاصد

?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت اور صومالی لینڈ کے درمیان تعلقات قائم کرنے

صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان

?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد

عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا، سہیل آفریدی

?️ 30 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات

شمالی کوریا پر سائبر حملوں،کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام

?️ 7 فروری 2022پیونگ یانگ(سچ خبریں)  اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی کم جون اُنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے