?️
اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کردیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کو تاحیات نا اہل کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کردیں۔
الیکشن کمیشن نے آج نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو نااہلی ریفرنسز چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے تھے۔
الیکشن کمیشن نے نا اہلی ریفرنسز پر چار سماعتیں کیں،الیکشن کمیشن نے 28 اپریل کو نااہلی ریفرنسز پر پہلی سماعت کی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں منحرف اراکین سے متعلق درخواست دائر کردی گئی تھی۔
دائر کی گئی درخواست میں پی ٹی آئی نے 20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کے لیے ڈیکلریشن اور ریفرنس دائر کیے تھے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 20 سے زائد پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ منحرف ہوئے، منحرف اراکین کی وجہ سے اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں ایم این ایز نور عالم خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض احمد، احمد حسین ڈیہر، رانا محمد قاسم نون، عاصم نذیر، امجد فاروق کھوسہ، عامر لیاقت حسین، چوہدری فرخ الطاف، سید، مبین احمد، سید سمیع الحسن گیلانی، محمد عبدالغفار وٹو، سید باسط احمد سلطان، عامر طلال گوپانگ، سردار ریاض محمود خان مزاری، رمیش کمار وانکوانی، وجیہہ قمر، نزہت پٹھان اور جویریہ ظفر کے نام شامل تھے۔
تاہم، عمران خان کو ہٹانے کے لیے منحرف ایم این ایز کے ووٹوں کی ضرورت نہیں پڑی تھی، کیونکہ اپوزیشن حکومت کی اتحادی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
9 اپریل کی رات عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد، پی ٹی آئی کے منحرف ایم این ایز کے خلاف ان کے ڈیکلریشن 14 اپریل کو قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے ای سی پی کو بھیجے تھے۔
گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے 20 ایم این ایز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
اپنے تحریری جوابات میں منحرف ایم این ایز نے کہا تھا کہ انہوں نے نہ تو پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنی پارٹیوں کی بیان کردہ لائن کے خلاف ووٹ دیا ہے۔
منحرف اراکین کا اہنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈیکلیریشن اور ریفرنس بے بنیاد، غیر مصدقہ اور مبہم ہے۔
جواب میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کے اندر اختلاف رائے کی آواز کو دبانے کے لیے یہ ریفرنس بد نیتی کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے، اس طرح کے اقدامات پارٹی کو آمرانہ گروہ میں تبدیل کرنے کے مترادف ہیں جس کی قیادت ایک فرد کی آمرانہ ذہنیت میں ہو۔
منحرف اراکین کی جانب سے ای سی پی کو جمع کرائے گئے ایک اور جواب میں کہا گیا تھا کہ ریفرنس اور ڈیکلیریشن آرٹیکل 63 اے کے تحت لازمی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔
قبل ازیں 8 مارچ کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے سے قبل ہی پی ٹی آئی کے چند اراکین کے اپوزیشن کیمپ میں جانے کا بھی معاملہ سامنے آیا تھا اور محرف اراکین سندھ ہاؤس میں پائے گئے تھے جن کی تعداد سے متعلق مختلف دعوے سامنے آئے تھے۔
پی ٹی آئی کے اراکین نے یہ خبر سننے کے بعد سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بول دیا تھا اور مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔
منحرف اراکین کے سامنے آنے کے بعد سے صورت حال ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی اور حکومتی کیمپ میں ہلچل مچ گئی، انحراف کرنے والے اراکین کو اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے پر سخت انتباہات بھی کیے گئے اور باضابطہ طور پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
منحرف اراکین کے سامنے آنے پر پارٹی پالیسی سے انحراف کی صورت میں تاحیات نااہلی کی کوشش کر کے دباؤ ڈالا گیا اور اس مقصد کے لیے آئین کی دفعہ 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا گیا جو تاحال عدالت میں زیرسماعت ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ایران میں تعمیر نو کی رفتار سے حیران: یروشلم پوسٹ
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل
اگست
پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد
مارچ
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین
اکتوبر
بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے نئے فیچرز متعارف
?️ 29 جولائی 2021نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں
جولائی
وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم
اگست
سعودی اتحاد نے ایک اور یمنی ایندھن کے ٹینکر پر قبضہ کیا
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا
مارچ
یمن کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا تازہ ترین موقف
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ یہ ملک یمن کے
اپریل
ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ
ستمبر