?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے تصدیق کے بغیر منظور کرنے سے انکار کر دیا۔
راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی جا کر استعفوں کی منظوری سے متعلق بیان پر کہا کہ اگر عمران خان کو قومی اسمبلی آکر استعفے دینا ہے تو وہ تاریخ کیوں دے رہے ہیں، تمام اراکین اسمبلی آجائیں تو بھی ایک،ایک رکن کی تصدیق کے بغیر کسی رکن کا استعفی منظور نہیں کروں گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میرے لیے پرائیوسی ضروری ہے، میں ایک ایک رکن سے استعفے کی منظوری پر خود بات کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے سامنے آ کر سارے استعفے دیں یہ درست نہیں، اراکین کو تصدیق کے لیے ایک ایک کر کے میرے چیمبر میں آنا پڑے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر جلسہ تو نہیں ہو سکتا، اراکین ایک دوسرے کے سامنے شرماتے ہیں، اس لیے سب کے سامنے دیے گئے استعفے منظور نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ آج عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری 123 قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں، ہم وہاں جا کر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کرو۔
یاد رہے کہ اپریل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے مشترکہ طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسمبلی سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے کے فیصلے کا اعلان پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 11 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف کے انتخاب سے چند منٹ قبل اسمبلی کے فلور پر کیا تھا۔
سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ڈان نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے 29 جولائی کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفے منظور کیے ہیں۔
اسپیکر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے تھے، ان میں این اے-22 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے-24 چارسدہ 2 سے فضل محمد خان، این اے-31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے-45 کرم ون سے فخرزمان خان شامل تھے۔
پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں این اے-108 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے اعجاز احمد شاہ، این اے-237 ملیر 2 سے جمیل احمد خان، این اے-239 کورنگی کراچی ون سے محمد اکرم چیمہ، این اے-246 کراچی جنوبی ون سے عبدالشکور شاد بھی شامل تھے۔
اسپیکر نے خواتین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کرلیے تھے۔


مشہور خبریں۔
تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے
فروری
امریکہ کا 2023 کے اوائل میں ایک نئی مفاہمتی میٹنگ منعقد کرنے کا منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس 24 نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
دسمبر
پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
اکتوبر
سیاہ براعظم میں مغربی ممالک کا اثر و رسوخ ختم
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: ماسکو میں اریٹیریا کے سفیر Bitros Tsigai نے کہا کہ
جنوری
بھارت شروع سے کرکٹ میں پاکستان کیخلاف سازش کرتا رہا ہے
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید
ستمبر
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں / 320 فلسطینی زخمی
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے
جولائی
ٹرمپ کے ٹیرف کو کھولنے کے لیے افریقہ، چین کی سنہری کلید
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: 2025 میں افریقہ کے لیے چین کی برآمدات میں 25
اگست
دبئی کی جبل علی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں اہم انکشاف، متعدد صہیونیوں کی ہلاکت کی خبر
?️ 12 اگست 2021دبئی (سچ خبریں) گذشتہ ماہ 7 تاریخ کو دبئی کی جبل علی
اگست